عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو، چکن کی قیمت 700 روپے ہو گئی، چینی بھی مزید مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید الاضحٰی کی آمد سے قبل زندہ چکن اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید3روپے اضافے سے 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے 281روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔ شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 680سے 700روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب لاہور سمیت صوبے بھر میں چینی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا۔(جاری ہے)
صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پرکریانہ ایسوسی ایشن نے شوگر ملز اور بیورو کریسی کو اس کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو سے بڑھ کر 175 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن نے اس صورتحال کی ذمہ داری براہِ راست شوگر ملز مالکان اور متعلقہ بیوروکریسی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروری میں چینی کی قیمت 125 روپے فی کلو تھی لیکن ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد قیمتوں کو پر لگ گئے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے زائد اسٹاک نہ ہونے کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی جس کا فائدہ صرف مخصوص عناصر نے اٹھایا۔ شوگر ملز مالکان بلاجواز ہمیں قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ اصل کنٹرول اور ذخائر کا اختیار انہی کے پاس ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں چینی کی قیمت روپے فی کلو
پڑھیں:
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 02 اکتوبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ تین روز میں سونے کے نرخوں میں 12 ہزار 578 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن آج ملک میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہوگئی ہے، جس کے باعث سونے کے نرخ کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے ایک ماہ قبل 24 قیراط سونے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔(جاری ہے)
اور پچھلے ایک ماہ میں سونے کے نرخوں میں 48 ہزار روپے سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 25 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 3865 ڈالر ہوگئی ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑے اضافے کے بعد 2500 روپے سستی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 26 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.400 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 21 ملین ڈالر کااضافہ ہوا۔