بھارت نے چینی، ترک خبر رساں ایجنسیوں کو بلاک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا، کمیونسٹ پارٹی کے انگریزی زبان کے اخبار گلوبل ٹائمز اور ترکی کے ٹی آرٹی ورلڈ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاونٹس نئی دہلی نے بدھ کی سہ پہر سے بھارت میں بلاک کر دیے۔
ان میڈیا اکاونٹس کو ایسے وقت بلاک کیا گیا ہے جب بھارت کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتے روایتی حریف پاکستان کے ساتھ ہونے والی فوجی جھڑپوں کے بارے میں غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس کی جانب سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
بھارت کے ساتھ تنازعہ: سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی حمایت میں اضافہ
بھارت اور پاکستان گزشتہ ہفتے جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے جب جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک ایک دوسرے پر میزائل، ڈرون اور شیل فائرنگ کے حملے کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
کشیدگی 22 اپریل کو شروع ہوئی جب انتہا پسندوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک حملے میں 26 شہریوں کو ہلاک کر دیا، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔
بھارت نے پاکستان پر عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور مدد کرنے کا الزام لگایا، اسلام آباد اس الزام کی تردید کرتا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ’غلط معلومات کی جنگ‘ بدستور جاری
دونوں طرف سے حملوں کے بعد 10 مئی کو امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ میں جنگ بندی ہوئی جو ابھی تک برقرار ہے۔
'غلط معلومات' کے خلاف بھارت کا کریک ڈاؤنبھارت اور پاکستان نے گزشتہ ہفتے کی فوجی جھڑپوں کے بارے میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف سرکاری ورژن پیش کیے ہیں، دونوں ممالک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور نیوز آرگنائزیشنز غیر مصدقہ خبروں کو عام کر رہے ہیں۔
چین میں بھارتی سفارت خانے نے سات مئی کو چین کے گلوبل ٹائمز کو ایک مضمون کے بارے میں متنبہ کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ نے "رات بھر کی فضائی کارروائی کے دوران ایک اور بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔" ان اطلاعات کو چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا سے منسوب کیا گیا تھا۔
پاک بھارت کشیدگی: سوشل میڈیا پر میمز کا ’طوفان‘ برپا
پوسٹ میں کہا گیا ہے،"ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ اپنے حقائق کی تصدیق کریں اور اس قسم کی غلط معلومات کو آگے بڑھانے سے پہلے اپنے ذرائع کا جائزہ لیں۔
"پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔ لیکن بھارتی فوج نے کہا کہ اس کے تمام پائلٹ جو حملے میں شامل تھے وہ بحفاظت گھر واپس آچکے ہیں۔
بھارتی سفارت خانے نے بھارت کے پریس انفارمیشن بیورو کا بھی حوالہ دیا، جس نے گرنے والے بھارتی لڑاکا طیاروں کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے۔
جب سے کشمیر کا بحران شروع ہوا ہے، بھارت کی حکومت نے ایکس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تقریباً 8000 اکاؤنٹس کو بلاک کرے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے پاکستان سے منسلک مواد ہٹائے۔
ان میں سے بہت سے اکاؤنٹس معتبر بھارتی میڈیا اداروں اور افراد جیسے مکتوب میڈیا، کشمیریت، دی وائر اور انورادھا بھسین جیسے صحافیوں کے تھے۔ حکومت کے اس اقدام کی آزادی صحافت کے کارکنوں نےتنقید کی ہے۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا چینی اور ترکی کے نیوز اکاؤنٹس مذکورہ بالا 8,000 اکاؤنٹس کا حصہ ہیں۔ چین اور ترکی پاکستان کے اتحادیگزشتہ ہفتے فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ترکی نے بھارت کے "اشتعال انگیز اقدامات" اور "شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں" پر تنقید کی تھی۔
بیجنگ نے کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کی، لیکن پاکستان کو اپنا "آزمودہ ساتھی" بھی کہا اور کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات "بہت مضبوط" ہیں۔
بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے بلاک کیے گئے اکاونٹس کے متعلق ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اس دوران بھارتی سوشل میڈیا پر ''ترکی پر پابندی عائد کرو" مہم چل رہی ہے۔ بھارتی صارفین نے انقرہ کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا۔
جاوید اختر مصنف: مہیما کپور
ادارت: صلاح الدین زین
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا پر غلط معلومات گزشتہ ہفتے بھارت کے
پڑھیں:
چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد،(سب نیوز) : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گرمجوشی اور مفید تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔ وانگ یی نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا تھا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کی آئندہ چیئرمین شپ سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبربرطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب اگلی خبرکیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم