Express News:
2025-10-04@23:41:29 GMT
سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 67ڈالر کی کمی سے 3ہزار 168ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 700روپے کی بڑی کمی سے 3لاکھ 35ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 745روپے گھٹ کر 2لاکھ 87ہزار 379روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 105روپے کی کمی سے 3ہزار 377روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر
پڑھیں:
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 02 اکتوبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ تین روز میں سونے کے نرخوں میں 12 ہزار 578 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن آج ملک میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہوگئی ہے، جس کے باعث سونے کے نرخ کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے ایک ماہ قبل 24 قیراط سونے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔(جاری ہے)
اور پچھلے ایک ماہ میں سونے کے نرخوں میں 48 ہزار روپے سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 25 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 3865 ڈالر ہوگئی ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑے اضافے کے بعد 2500 روپے سستی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 26 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.400 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 21 ملین ڈالر کااضافہ ہوا۔