سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں1117 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار654 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، انٹربینک میں 12 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 2 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 70 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 13 ڈالر پر آگیا ہے۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 123 روپے کی کمی سے 5 ہزار 245 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 106 روپے کم ہو کر 4 ہزار 496 روپے کی سطح پر آگئی۔