WE News:
2025-05-15@19:35:14 GMT

پیٹرول کی قیمت میں کمی یا اضافے کا امکان؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

پیٹرول کی قیمت میں کمی یا اضافے کا امکان؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے، خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی، یکم مئی کو 62 ڈالر فی بیرل جبکہ معمولی اضافے کے بعد 65.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر کمی ہو گی جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق چونکہ گزشتہ 15 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قدر بھی ایک روپے 37 پیسے بڑھی ہے، اس لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی تو نہیں البتہ معمولی اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرول کی قیمت انڈیا، بنگلہ دیش اور نیپال کے مقابلے میں کم ترین ہے، وزیرپیٹرولیم

30 اپریل کو جب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی تھی اس وقت ڈالر کی قیمت 280.

60 روپے تھی جو کہ اب 281.97 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اس وقت 62 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 65.76 ڈالر ہو گئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ممکن ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 مئی کی شب کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوگرا پاکستان پیٹرول پیٹرول پرائس خام تیل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوگرا پاکستان پیٹرول پیٹرول پرائس خام تیل پیٹرول کی قیمت میں خام تیل کی قیمت

پڑھیں:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا

کراچی:

پاکستان پر بڑھتے ہوئے واجب الادا قرضوں کے حجم کے تناظر میں زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی مطلوبہ طلب، امریکا کی چائنیز مصنوعات پر ٹیرف میں کمی سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رحجان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

 رواں ہفتے 30ارب روپے مالیت کے گرین سکوک کے اجراء ودیگر مثبت معاشی اشاریوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 09پیسے کی کمی سے 281روپے 47پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کی ڈیمانڈ آنے اور امریکی صدر کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر امریکا میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری توقعات پر عالمی سطح پر ڈالر تگڑا ہونے کے خدشات کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11پیسے کے اضافے سے 281روپے 67پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 19پیسے کے اضافے سے 283روپے 69پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری؛ اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  بڑی کمی کا امکان 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا
  • سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ