بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3 ارب روپے کی کمی روک دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کے ساتھ بجلی کی قیمت میں کمی کے معاملے میں ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا، شہریوں کو مسلسل چوتھی بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل فائدے سے محروم کردیا گیا۔
فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کو مزید 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے کمی بنتی تھی تاہم صرف 3 روپے 64 پیسیفی یونٹ کمی کی گئی ہے، نیپرا نے کیالیکٹرک صارفین کے لیے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں مزید 3 ارب روپے کی کمی روک دی۔(جاری ہے)
فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی بنتی تھی تاہم نیپرا نے 3 ارب 66 کروڑ 40 روپے کمی کی اجازت دی جبکہ کیالیکٹرک نے فروری کے ایڈجسٹمنٹ میں 6.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی بنتی تھی فی یونٹ کمی کمی کی گئی فروری کی کی کمی
پڑھیں:
پشاور بم ڈسپوزل یونٹ میں انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی کامیابی
پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا، ان کی کامیاب کاوشوں نے پولیس سمیت ملک بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموارکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بم ڈسپوزل یونٹ میں کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال بن گئی۔ پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا، ان کی کامیاب کاوشوں نے پولیس سمیت ملک بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموارکیں۔ انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ نے "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ" سیریز میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ بچپن سے میرا خواب تھا کہ میں وردی پہن کر اپنے لوگوں کی خدمت کروں" میں ہمیشہ یہ چاہتی تھی کہ اپنے والدین کا نام فخر سے روشن کروں۔