دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل ٹی 20 کا آغاز امارات کے قومی دن عید الاتحاد سے ہوگا جو ملک کے اہم ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں کچھ بڑے ٹی 20 اسٹارز نے حصہ لیا جن میں ، نکولس پورن، سیم کرن (ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ۔ ریڈ بیلٹ فاتح)، شائی ہوپ (ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز ۔ گرین بیلٹ فاتح)، فضل حق فاروقی (سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ۔ وائٹ بیلٹ فاتح)، آندرے رسل، سنیل نارائن، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، فخر زمان، لوکی فرگوسن، ڈیوڈ وارنر، روومین پاول، داسن شناکا، رحمان اللہ گرباز، جیمز ونس، شمرون ہیٹمائر، ٹام بینٹن، روماریو شیفرڈ۔ ٹم ساؤتھی، ٹم سیفرٹ، میتھیو ویڈ، جیسن رائے، عادل رشید اور ایڈم زامپا شامل تھے۔دبئی کیپیٹلز نے اتوار 9 فروری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سنسنی خیز فائنل میں ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20

پڑھیں:

بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، امریکی صدر سے بات کرنا ہوگی، سابق مشیر قومی سلامتی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کے سابق مشیر لیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، اس میں وقت ضائع نہ کیا جائے،اب پاکستان کو  امریکہ سے بات کرنی چاہیے کہ ہم حاضر  ہیں ، اس معاملے کا حل نکالیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'نقطہ نظر ، میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کو قومی سلامتی  کے مشیر کے ساتھ مل کر یہ سفارتی کوشش کرنی چاہیے، اگلے مرحلے میں  وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو امریکی صدر سے ملنا چاہیے اور  کہنا چاہیے کہ ہمارا مسئلہ حل کریں کیو نکہ اس کی وجہ سے ہم بھارت کے ساتھ جنگ میں گئے، اگر امریکہ خطے میں امن چاہتا ہے تو اس مسئلے کو حل کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے بات کرے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرا دے، ہم امریکی صدر سے کہہ سکتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدکے کا معاملہ آپ حل کر دیں ، باقی دہشت گردی سمیت تمام مسئلے  ہم کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت سے بات چیت کا یہ راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔آپس میں دوطرفہ بات چیت سے حل  نہیں نکلے گا۔دہشت گردی پر ہمیں ان سے کہنا ہو گا کہ وہ  پاکستان سے اپنا دہشت گردی کا نیٹ ورک ختم کریں۔  مجیب الرحمان شامی کے اس  سوال پر کہ ’’داخلی محاذ پر ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے اور جو سیاسی معاملات و اختلافات ہیں ؟‘‘ کے جواب میں  لیفٹیننٹ جنرل (ر ) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بات یہ ہے کہ اس وقت نظر ادھر رکھیں جہاں پہ کچھ حاصل کرنا ہے ۔ پہلی بات یہ ہے کہ 10مئی کا فائدہ اٹھا لیں ۔ تو بڑا فوکس یہ ہے کہ جو میں کہنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ گیند امریکہ کی کورٹ میں پھینک دیجیے ۔ جب بڑی چیز ٹھیک ہو جاتی ہے تو چھوٹی چیزیں خود بخود آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جاتی ہیں ۔ اندرونی صورتحال تو ہمارے گھر کے معاملات ہیں ، مانا بگڑے ہوئے ہیں ، غریب ہیں ،غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے ، تو اس کا بھی ان شاء اللہ مل جل کر حل نکال لیں گے ، یہ بصیرت اللہ تعالیٰ ہمیں عطا کرے گا ۔آپ دیکھیں گے کہ یہ بڑا کام ہو جائے تو ہمارے اندرونی مسائل اس کا بھی مل جل کر حل نکالا جا سکتا ہے ۔اس وقت جو فالٹ لائینز ہماری بن گئی ہوئی ہیں ان کو بھی پر کرنے کی ضرورت ہے ۔آپ کی نشاندہی بالکل درست ہے ۔ہمیں بھرپور کام کرنا ہےکیونکہ پاکستان اندر سے ٹھیک ہو گا تو باہر سے بھی ٹھیک ہو گا ، معیشت ترقی کرے گی  پھر دنیا کی آؤٹ لک بھی چینج ہو گی، یہاں انوائرمنٹ بنے ہم چائینہ کی انڈسٹری لیکر آئیں  ،افغانستان کے ساتھ ٹریڈ کوریڈور کھولیں ،اِدھر سے سی پیک چلے گا  دوسری جانب سینٹرل ایشیاء ، روس۔ ہم بڑی تجارتی کوریڈور  یا تجارتی حب بن جائیں گے ۔

پاکستان فضائیہ کس طرح بھارت سے بہتر ہے؟وہ کونسی صلاحیتیں ہیں جو بھارت کے پاس نہیں، معروف بھارتی صحافی نے انتہائی تفصیل سے سمجھا دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا
  • قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، انونسیبلز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار، ’مینیو کیا ہوگا؟‘
  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟
  • نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کا مستقبل کیا ہوگا؟ حکومت نے غور شروع کردیا
  • قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹارز اور چیلنجرز نے اپنے میچز جیت لیے
  • بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، امریکی صدر سے بات کرنا ہوگی، سابق مشیر قومی سلامتی
  • پی سی بی کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان