شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم، کراچی میں چینی 8 روپے فی کلو مہنگی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم ہوگیا، کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوگیا اور فی کلو چینی 170 روپے پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے کلو کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے پر جا پہنچی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ریٹیل میں چینی 185 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں چینی ہول سیل چینی کی فی کلو
پڑھیں:
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ہے۔پیٹرول کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256.64 روپے فی لٹر ہے۔