Daily Mumtaz:
2025-11-19@01:26:45 GMT

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4.12 روپے اضافے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4.12 روپے اضافے کی منظوری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ECC نے ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.12روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

یہ اضافہ16مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا؛ حکومت آج (جمعرات) کو نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔

داقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے 13مئی 2025بروز منگل منعقدہ اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا ہے کہ 16مئی سے متوقع پیٹرولیم مصنوعات (POL) کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.

12روپے فی لیٹر کی جزوی رعایت ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) اور ڈیلرز کو منتقل کی جائے گی۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا

اسلام آباد ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ملک میں ایک ماہ میں مسلسل دوسری مرتبہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کیا گیا ہے، مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے. اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ رات ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا. 15 روز قبل بھی یکم نومبر کو مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا کیا گیا تھا، یکم نومبر کو مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں پر نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت بند کر دی تھی، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور کئی شہروں میں ڈیزل کی دستیابی متاثر ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
  • ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
  • ڈیزل 6روپے مہنگا،پٹرول کی قیمت برقرار