برطانوی محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت ختم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
قائد مسلم لیگ نون کے چھوٹے صاحبزادے نے تقریبا 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزر جانے کے بعد ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت ختم کر دی ہے۔ بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد حسن نواز اب دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے، سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025ء کو ختم ہوئی۔ محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے، 2 ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
حسن نواز نے تقریبا 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔ حسن نواز نے مؤقف دیا کہ تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزر جانے کے بعد ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ دیوالیہ پن ختم ہونے کے بعد قانونی طور پر قرضوں کی ادائیگی کی ضرورت نہیں رہتی اور قرض لینے والوں کو قرض کی واپسی سے روک دیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دیوالیہ پن حسن نواز کیا تھا کے بعد کی مدت
پڑھیں:
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
ویب ڈیسک: اگر آپ فری لانسر ہیں یا ورک فرام ہوم کر کے دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو کئی ممالک ایسے ہیں جو ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے ذریعے یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ویزا گائیڈ کے "ڈیجیٹل نوماڈ ویزا انڈیکس" کے مطابق 2025 میں یہ 10 ممالک بہترین قرار پائے ہیں۔
اسپین — بہترین انٹرنیٹ، معیاری طبی سہولیات اور لچکدار ویزا شرائط۔ کم از کم آمدنی: 2646 ڈالرز۔
متحدہ عرب امارات — زیرو ٹیکس، تیز ترین انٹرنیٹ۔ کم از کم آمدنی: 3500 ڈالرز۔
مونٹی نیگرو — کم لاگت زندگی، 0 سے 15 فیصد ٹیکس۔ کم از کم آمدنی: 1350 ڈالرز۔
بہاماس — ٹیکس فری، آمدنی کی کوئی شرط نہیں۔ شاندار ساحلی مقامات۔
ہنگری — 6 ماہ ٹیکس فری قیام۔ کم از کم آمدنی: 3000 ڈالرز۔
کینیڈا — 15 سے 33 فیصد ٹیکس، آمدنی کی کوئی شرط نہیں۔
رومانیہ — بہترین انٹرنیٹ، 10 فیصد ٹیکس۔ کم از کم آمدنی: 3950 ڈالرز۔
پرتگال — 20 فیصد ٹیکس، کم از کم آمدنی: 3548 ڈالرز۔
برازیل — 0 سے 27 فیصد ٹیکس۔ کم از کم آمدنی: 1500 ڈالرز۔
کیوراساؤ — 0 فیصد ٹیکس، آمدنی کی کوئی شرط نہیں۔
یہ ممالک ورک فرام ہوم کے شوقین افراد کو نہ صرف بہتر روزگار کا موقع دیتے ہیں بلکہ خوبصورت اور منفرد ماحول میں رہنے کا تجربہ بھی فراہم کرتے ہیں۔