سکرنڈ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی تشدد سے ہلاکت، 2 پولیس افسران ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
—علامتی تصویر
سندھ کے ضلع نواب شاہ میں سکرنڈ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے کیس میں عدالت نے مقدمے میں نامزد 2 پولیس افسران کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ضمانت خارج ہونے پر ڈی ایس پی یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخشاں.
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی حراست کے دوران شہری نواز زرداری پر تشدد کیا، جس سے اس کی ہلاکت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ٹرک چھیننے کے الزام میں گرفتار نواز زرداری سکرنڈ تھانے میں پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تھانے میں
پڑھیں:
کراچی، کیماڑی میں فائرنگ سے مرد و خاتون جاں بحق، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ
کراچی:کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو قتل کی ایک اور واردات کی اطلاع ملی، جس میں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔
خاتون کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت ایک ہی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔