شیر افضل مروت ن لیگی سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس سے بری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس سے بری کردیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے شیر افضل مروت کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران شیر افضل مروت کیخلاف کوئی مجرمانہ شواہد سامنے نہیں آئے، مدعی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے، جس سے ان کی عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
مجسٹریٹ نے کہا کہ کیس کا ٹرائل چلایا بھی جائے تو سزا کا کوئی امکان نہیں، عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔
شیر افضل مروت کیخلاف مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ پر ٹی وی شو کے دوران تشدد کے الزام میں مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔
کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیا، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ
اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔
کلب کے اندر موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
سیکریٹری جنرل پی یو ایف جے ارشد انصاری نے اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی۔
ارشد انصاری نے وزیر اعظم سے اس واقعے پر فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میں اس واقعے کو حملہ تصور کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شہر اقتدار میں صحافیوں پر تشدد کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے، حملے میں ملوث اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے، یہ واقعہ دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ پریس کلب نہیں کوئی پولیس لائن ہے۔
ایچ آر سی پی نے نیشنل پریس کلب پر پولیس چھاپے کی مذمت کی اور صحافیوں پر پولیس کے حملے پر اظہار تشویش کیا۔
اپنے ایک جاری بیان میں ہیومن رائٹس کمیشن نے واقعے کی فوری انکوائری اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔