سستی آن لائن ٹیکسی اور بائیک سروس کے کرائے مہنگے ہونے والے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ویب سائٹ ”پرو پاکستانی“ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں وفاقی حکومت رائیڈ ہیلنگ سروسز پر چار فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اسلام آباد کی حدود میں کام کرنے والے ان اداروں پر یہ ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔
اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کام کرنے والی رائیڈ ہیلنگ سروسز پر کوئی سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہے۔ تاہم پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کی صوبائی ریونیو اتھارٹیز پہلے ہی ان سروسز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہیں۔
ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں بھی رائیڈ ہیلنگ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی، تاہم آخری لمحات میں یہ شق فنانس بل سے خارج کر دی گئی۔
پاکستان میں متعدد رائیڈ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جن میں InDrive، Careem، Bykea، Jugnoo اور Yango شامل ہیں۔ ان میں InDrive ملک بھر میں رائیڈ مارکیٹ کا 60 فیصد حصہ رکھتی ہے اور اس شعبے میں سب سے نمایاں کھلاڑی تصور کی جاتی ہے۔
ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں اسلام آباد کے شہریوں کو رائیڈز کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ حکومت کے لیے اس سے آمدنی میں اضافے کا ایک نیا ذریعہ کھلے گا۔
عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد سیلز ٹیکس
پڑھیں:
پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
پشاور:گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود گڑھی قمر دین میں بارودی مواد دھماکے میں زخمی اور بعد ازاں ایل آر ایچ اسپتال میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار محمد سجاد کی نماز جنازہ آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا پولیس محمد علی بابا خیل، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، فوجی افسران، ایس ایس پی کوارڈی نیشن خالد خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر، سی ٹی ڈی آفیسرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، پولیس افسران اور پاک آرمی حکام نے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
قائم مقام آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس محمد علی بابا خیل اور سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید محمد سجاد کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔