سینیٹر افنان اللہ پر تشدد؛ شیر افضل مروت کو عدالت سے بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کیا گیا جس میں شیر افضل مروت کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق شیر افضل مروت کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، دوران تفشیش شیر افضل مروت سے کوئی مجرمانہ مواد برآمد نہیں ہوا، مدعی مقدمہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس سے اس کی مقدمہ میں عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس کیس کا ٹرائل چلایا بھی جائے تو ملزم کو سزا کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، لہٰذا شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
فرحان غنی ودیگر کیخلاف تشدد کا مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو موصول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد کا مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو موصول ہوگیا، عدالت نے مقدمہ اور تفصیلات موصول ہونے پر کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو منتقل کیا تھا، تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ سے اے ٹی اے کی دفعات ختم کرنے کے بعد کیس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔