چین کا امریکہ سے 232 ٹیرف اقدامات کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے درآمد شدہ گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم پر 232 محصولات اور درآمدی ادویات پر 232 تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ امریکی اقدام یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی پر مبنی ہے جو نہ صرف دوسرے ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے، قوائد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ خود امریکہ کی اپنی صنعتی ترقی کے لیے بھی سازگار نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد 232 ٹیرف اقدامات کو بند کرے اور مساوی سطح پر بات چیت کے ذریعے تمام فریقوں کے خدشات کو مناسب طریقے سےدور کرے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) ناٹو کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد بغیر پائلٹ کے طیاروں کا مقابلہ کرنے کے ایسے طریقوں پر غور کر رہا ہے جو انہیں لڑاکا طیاروں سے مار گرانے کے بجائے زیادہ مؤثر اور کم خرچ ہوں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو بغیر پائلٹ کے 19 روسی طیاروں نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ ناٹو کے رکن ممالک کے لڑاکا طیاروں نے ان میں سے کچھ ڈرون طیاروں کو روک لیا تھا۔ ناٹو کے عہدیدار نے بتایا کہ ڈرونز کو تباہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ نہیں کہ ایک نہایت مہنگا میزائل کسی نہایت مہنگے طیارے سے داغا جائے۔ عہدیدار نے کہا کہ رکن ممالک ہیلی کاپٹروں سے کم اونچائی کی نگرانی، آواز کے ذریعے پتا لگانے کے نظام اور زمین پر قائم موبائل فائر ٹیموں کے استعمال جیسے طریقوں پر غور کریں گے جو یوکرین نے استعمال کیے ہیں۔ ناٹو نے اعلان کیا کہ جرمنی اور فرانس سمیت 8ممالک، روس کے قریب مشرقی یورپ کے رکن ممالک کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے طیارے اور دیگر ذرائع استعمال کریں گے۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان لگاتار ایک دوسرے کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں پر حملے ہو رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی شب روسی ڈرون حملے نے یوکرین کے مرکزی علاقے کیرووہراد میں بجلی کی فراہمی کو جزوی طور پر منقطع کر دیا اور ریلوے آپریشنز میں خلل ڈالا۔ اینڈری ریکووچ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ علاقائی مرکز اور اولیکساندریو سے منسلک 44 دیہات میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر منقطع ہے۔