امریکہ کی ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد، چینی شہری بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بدھ کو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے والے 6 افراد اور 12 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں جن میں کئی چینی شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لگائی گئی نئی پابندیاں ان تنظیموں پر ہیں جو ایرانی حکومت کو ایسے اہم مواد کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہیں جو تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ضروری ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا امریکا ایران کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ادھر ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کسی بدمعاش کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کا صدر ٹرمپ کے خلیجی دورے کے دوران تہران پر تنقید پر جواب میں بیان میں کہا آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے آئے ہیں۔ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم غنڈا گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ہمارے لیے شہادت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے۔صدر ٹرمپ نے یو ایس گلف کوآپریشن کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تاہم ایران کو دہشت گردی کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نئی پابندیاں
پڑھیں:
چین کاامریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیرف منسوخ کرنےکا اعلان
چین نے امریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیرف منسوخ کرنےکا اعلان کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات پر2دفعہ عائد جوابی ٹیرف کومنسوخ کیاجائےگا،چین14مئی کو امریکی مصنوعات پرٹیرف کی شرح میں ردوبدل کرےگا۔
قبل ازیں امریکا نے چینی مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں 24 فیصد کمی کی تھی،خبر ایجنسی کے مطابق امریکا چینی مصنوعات پر 10 فیصد کی ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی ورکنگ لیول مشاورت جاری رکھنے پرمتفق ہیں، فریقین کے درمیان آئندہ مذاکرات چین، امریکا یا کسی تیسرے ملک میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔