آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس (CGT) کی شرح میں نمایاں اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کیپیٹل گین ٹیکس کو موجودہ 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی شرح کا اطلاق کارپوریٹ سیکٹر پر عائد انکم ٹیکس کی شرح کے تناسب سے کیا جا سکتا ہے، تاکہ رئیل اسٹیٹ میں خرید و فروخت کے دوران حاصل ہونے والے لاکھوں روپے کے منافع پر مؤثر ٹیکس وصولی ممکن ہو سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ نظام کے تحت پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی کم شرح کے باعث حکومت کو خاطر خواہ ریونیو حاصل نہیں ہو رہا، جس کی وجہ سے کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

تاہم، ایف بی آر ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ CGT میں اضافے سے رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز کی رفتار میں کمی واقع ہو سکتی ہے، جو کہ مجموعی معاشی سرگرمی پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔

اس تمام صورتحال کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات بھی جاری ہیں، جن میں پاکستان کی آمدن اور اخراجات سے متعلق تفصیلی گفتگو ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد جبکہ اخراجات جی ڈی پی کے تناسب سے 20.

3 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام آج بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئلی رابطے میں رہیں گے تاکہ بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق چین نے بھارت کے زیر تسلط ارونا چل پردیش کو زنگ نان کا نام دیدیا سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی وزیراعظم کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: منافع پر ٹیکس کی کی شرح

پڑھیں:

یادگار فلم ’’شعلے‘‘ آئندہ ماہ نئے اختتام کیساتھ دوبارہ ریلیز ہوگی

بالی ووڈ کی کلاسک فلم شعلے آئندہ ماہ 2 دسمبر کو بھارت بھر کے سینما گھروں میں نئے اختتام کے ساتھ دوبارہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ بالی ووڈ فلم اپنی شاندار کہانی، یادگار ڈائیلاگز اور مضبوط کرداروں کی وجہ سے آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔

اس فلم میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، امجد خان، سنجیو کمار، ہیما مالنی اور جیا بچن نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اب فلم کے مداح اصل اختتام دیکھ سکیں گے جو پہلے کبھی عوام کے سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے اصل کلائمیکس کو پہلے سینسر بورڈ کی ہدایات کے تحت بدلنا پڑا تھا۔ 1975 میں بھارت میں ایمرجنسی نافذ تھی، جس میں آزادی اظہار پر پابندی، سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں اور میڈیا پر سخت سینسرشپ شامل تھی۔ 

اس دور میں اصل اختتام میں ٹھاکر، گبر سنگھ کو کانٹے والے جوتے سے ہلاک کرتا ہے لیکن سینسر بورڈ کے دباؤ کی وجہ سے ریلیز شدہ ورژن میں پولیس گبر کو گرفتار کر لیتی ہے اور ٹھاکر قانون کو ہاتھ میں نہیں لیتے۔

رمیش سپی نے بتایا کہ اب فلم کے 50 سال مکمل ہونے پر مداح وہ اختتام دیکھ سکیں گے جو ان کے مطابق فلم کو مزید تاریخی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرق صرف یہ ہے کہ اصل کلائمیکس میں ٹھاکر اپنے طریقے سے انصاف کرتے ہیں، جبکہ پچھلے ورژن میں قانون کی بالادستی دکھائی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ری ریلیز تقریباً 1,500 اسکرینوں پر ہوگی، جو کسی ریسٹورڈ کلاسک فلم کے لیے بھارت میں سب سے بڑی نمائش میں سے ایک ہے۔ شعلے کے مداح 12 دسمبر کو اپنے پسندیدہ کرداروں اور اصل اختتام کے ساتھ اس تاریخی فلم کا دوبارہ لطف اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ،فنانسنگ میں 33 فیصد اضافہ
  • ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
  • یادگار فلم ’’شعلے‘‘ آئندہ ماہ نئے اختتام کیساتھ دوبارہ ریلیز ہوگی
  • امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
  • 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
  • وفاقی آئینی عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنیکا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات میں 2025 میں نمایاں اضافہ
  • سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق پر ووٹنگ متوقع، مسودے میں کیا کیا ہے؟