کراچی: عدالت نے پولیس کو پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی گرفتاری سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت عالیہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے تحفظ کےلیے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف کارروائی اور ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی تحفظ فراہمی سے متعلق درخواست پر لڑکی کی عمر کے تعین اور لڑکے کو جیل کا بھیجنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عدنان کریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا پولیس کا کام لوگوں کو ہراساں کرنا ہے؟
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو ہراساں کرنا پولیس کی پرائم ڈیوٹی ہے۔
عدالت نے لڑکے اور اس کے گھر والوں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کو 29 مئی کےلیے نوٹس جاری کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی؛ 5کروڑ روپے کی چوری کا مقدمہ، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس
کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے گھریلو ملازمہ کیخلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ شہناز کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے۔
استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے اپنے بیٹے اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے مالک کے گھر چوری کی۔ ملزمان شہناز، آصف اور حماد عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔