وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری )کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (سی ایم ایچ )راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق؍ آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔
(جاری ہے)
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کی داد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، معرکہ حق کے زخمی جوانوں کی عیادت
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر سردار ایاز صادق نے زخمی جوانوں کی جرات، بہادری اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
اسپیکر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے محافظوں نے ہر محاذ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مادرِ وطن کا دفاع کیا، اور قوم کو ان پر بجا طور پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں: ‘شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے’، وزیراعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہدا کو خراج تحسین
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر پسپا ہونے پر مجبور کیا، اور ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کو دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے، اور ان کی موجودگی میں کوئی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ اسپیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم معرکہ حق کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے اور وطن کے سپاہیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سی ایم ایچ راولپنڈی معرکہ حق