7؍ مئی کا تاریخی معرکہ، پاک فضائیہ میں مختلف ملکوں کی دلچسپی بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کیخلاف 6؍ اور 7؍ مئی کی رات ہونے والے تاریخی معرکے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاک فضائیہ کیلئے دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق، متعدد ممالک نے مشترکہ فضائی مشقوں کیلئے دعوت نامے ارسال کیے ہیں، جبکہ درالحکومت اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے۔
جدید دور کی اس شاندار فضائی جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب مہارت سے 6؍ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں قیمتی اور جدید ترین رافیل طیارہ بھی شامل تھا۔ اس فضائی لڑائی میں پاکستان کے 42؍ مقابلے میں بھارت کے 72؍ طیارے محو پرواز تھے۔
جدید الیکٹرانک وار فیئر اور اسٹریٹجک درستگی سے حاصل ہونے والے اس نتیجے کو پاک فضائیہ کی بڑھتی تکنیکی برتری قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کامیابی میں سب سے اہم چائنیز ساختہ J-10C لڑاکا طیارہ تھا جسے پہلی مرتبہ پاک فضائیہ نے کسی بڑی جنگ میں استعمال کیا۔
اس طیارے کی کارکردگی نے عالمی سطح پر توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ فوجی مبصرین نے اس طیارے کے ریڈار سسٹم، میزائل کی صلاحیتوں اور پاک فضائیہ کی وسیع تر فضائی حکمت عملی کے منفرد ملاپ کی تعریف کی ہے۔
ایک باخبر ذریعہ نے انکشاف کیا کہ متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ سے رابطہ کیا ہے، دفاعی اتاشیوں نے یہ جاننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے کہ مشن کو کیسے انجام دیا گیا اور اسٹریٹجک تعاون کیلئے کیا مواقع موجود ہیں۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک پہلے ہی پاکستان کو آئندہ بین الاقوامی فضائی مشقوں میں شرکت کی دعوت دے چکے ہیں۔ جہاں J-10C کی کارکردگی کی وجہ سے چین کی ہوابازی کی صنعت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، وہیں چائنیز حکام اس بات سے بھی متوجہ ہیں کہ پاکستان نے کیسے بھارتی فضائیہ کو فیصلہ کن دھچکا پہنچانے کیلئے مقامی ٹیکنالوجیز اور حکمت عملیوں کو یکجا کیا۔
توقع ہے کہ اس مشترکہ کامیابی سے دو طرفہ دفاعی تعلقات خصوصاً JF-17 تھنڈر جیسے منصوبوں کے تحت مزید گہرے ہوں گے۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا 58؍ فیصد ایئر فریم پاکستان میں تیار ہوتا ہے جبکہ حتمی اسمبلی بھی مقامی سطح پر ہوتی ہے۔
پاک بھارت فضائی جنگ عالمی شہ سرخیوں پر چھائی ہوئی ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے بھارتی پائلٹس کی بہادری کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بھارت پاک فضائیہ کے آگے تکنیکی لحاظ سے ناکام ثابت ہوا۔
سی این این نے اس جنگ کو جدید تاریخ کی سب سے بڑی فضائی جنگ قرار دیا، جب کہ رائٹرز کا کہنا تھا کہ اس جنگ کو جلد ہی امریکا اور چین میں جدید فضائی افواج کے کیس اسٹڈی کے طور پر پڑھایا جائے گا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ: ریسکیو 1122 کے مختلف مقامات پر اعلانات
راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اعلانات کئے گئے
اعلان میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دریاؤں نہروں ندی نالوں میں نہانے ، تہرنے یا جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے ۔
خاص طور پر بچوں کو پانی کے قریب جانے سے منع کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں، یہ پیغام آپ کی جان کی حفاظت کیلئے ہے براہ مہربانی اس پر سختی سے عمل کریں۔