اب کراچی کی مویشی منڈی میں من پسند کھانے بھی ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
عید قربان کی آمد آمد ہے اور کراچی میں شہریوں کی جانب سے اچھے جانوروں کی تلاش کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ شہریوں کا زیادہ جھکاؤ نادرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی طرف ہوتا ہے کیوں کہ یہاں ایک ہی جگہ پر ہر قسم کے جانور مل جاتے ہیں۔
اس سے قبل کراچی کی مویشی منڈی جانے والوں کو یہ شکوہ رہتا تھا کہ مناسب کھانے پینے کے انتظامات نہیں ہوتے جس کی وجہ سے شہری آتے نہیں تھے یا پھر آکر جلدی جانے کی تیاری کرتے تھے تاہم اس بار کراچی کی مویشی منڈی میں باقاعدہ فوڈ اسٹریٹ بنا دی گئی ہے جس میں کراچی کے مشہور کھانے دستیاب ہیں۔
بریانی کھانا ہو، نہاری کھانا ہو یا کوئی بھی ڈش۔۔۔۔ سب آپ کو ملیں گے۔ مویشی منڈی میں کراچی کے مشہور برانڈز نے اپنے اپنے آؤٹ لیٹس کھولے ہیں۔ یہاں تک کہ چائے کافی یا لمکا بھی آپ کو ملے گا اور قیمت بھی وہی جو عام مقامات پر ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مویشی منڈی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا 12 روزہ آپریشن ناکام، فوجی بھوک سے مٹی کھانے پر مجبور
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مزاحمت کاروں کے خلاف شروع کیا گیا 12 روزہ فوجی آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا، جس نے نہ صرف فوجی صلاحیت بلکہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ آپریشن حالیہ برسوں میں سب سے طویل اور مشکل کارروائیوں میں سے ایک تھا، مگر آخر میں بھارتی افواج کو خالی ہاتھ پسپا ہونا پڑا۔
مٹی کھانے پر مجبور فوجی، 9 ہلاکتیں، درجنوں زخمی
رپورٹس کے مطابق، اس طویل محاصرے کے دوران بھارتی فوج کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ ایک کرنل سمیت 14 شدید زخمی ہوئے۔
ناکارہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے باوجود کشمیری مجاہدین نہ صرف مزاحمت کرتے رہے بلکہ محاصرہ توڑ کر جنگلات کی طرف نکلنے میں کامیاب بھی ہو گئے ۔
ایک بھارتی فوجی کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں اس نے دردناک انکشاف کیا کہ پانچ دن سے کھانے کو کچھ نہیں… فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں۔
حریت کانفرنس: یہ مودی حکومت کی سیاسی ناکامی ہے
ادھر حریت کانفرنس نے کلگام آپریشن کو بھارتی فوج کی حالیہ سب سے بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اپنی سیاسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کٹھ پتلی فوجی آپریشنز کروا رہی ہے، جو زمینی حقائق سے مکمل طور پر کٹ چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کی تصدیق
کشمیر نیوز آبزرور نے بھارتی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ مزاحمت کار واقعی آپریشن کے دوران بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے، اور بھارتی فورسز انہیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہیں۔