کراچی میں شدید گرمی، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال رہی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرمیں انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، جس کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔
دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود شدید گرمی رہی اور پارہ اصل درجہ حرارت سے 5 ڈگری زیادہ محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا، جس کے مطابق ایک ہائی پریشر نے بالائی فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
ہائی پریشر کے زیراثردیہی سندھ کے بیشتراضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 5 تا 7 ڈگری اضافہ رہے گا۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر اضلاع گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں معمول سے 3 تا 5 ڈگری درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق کراچی میں فی الوقت ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، صبح وشام کے اوقات میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 60 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے کے مطابق سے زیادہ ہیٹ ویو
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔