ملک کے بیشتر علاقوں میں مئی کی پہلی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پاکستان میں مئی 2025 کی پہلی ہیٹ ویو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جو آئندہ 3 سے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق 15 مئی سے ملک کے بالائی و جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دن کے وقت درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 15 سے 20 مئی تک معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 15 سے 19 مئی کے دوران درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زائد رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں پانی کے انتظام سے متعلق چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی
تاہم، 19 مئی کی شام ایک مغربی ہوا کا سسٹم ملک کے شمالی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو بارش، آندھی، گرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ سلسلہ 19 اور 20 مئی کو کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں متوقع ہے۔
پی ایم ڈی نے عوام، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے وقت دھوپ سے بچیں، سایہ دار مقامات میں رہیں اور پانی کا وافر استعمال کریں۔ کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زرعی سرگرمیاں اس موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں اور مویشیوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایم ڈی شدید گرمی محکمہ موسمیات موسم ہیٹ ویو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایم ڈی محکمہ موسمیات ہیٹ ویو محکمہ موسمیات ملک کے
پڑھیں:
کراچی میں آج بھی بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بادل جم کر برسیں گے، آج شام سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ہفتے اور اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا جبکہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پر اثرانداز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی جم کر بادل برسنے کی پیش گوئی کردی، گزشتہ رات مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش 17 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شاہراہ فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بادل جم کر برسیں گے، آج شام سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ہفتے اور اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا جبکہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پر اثرانداز ہوگا۔