راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل ملتوی کیے تھے۔نئے شیڈول کے مطابق ایف اے کا 7مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 جون کو ہوگا، 7 مئی کو اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنٹ پیپرز ملتوی ہوئے تھے۔نئے شیڈول کے تحت 9 مئی کو ملتوی ہونے والے ترجمتہ القرآن کا پرچہ 31 مئی کو لیا جائے گا۔میٹرک کے سات مئی کو منسوخ کئے گئے پریکٹیکل 27 مئی کو ہوں گے۔7 مئی کو کیمسٹری اور فوڈ نیوٹریشن ٹیلرنگ پریکٹیکل ملتوی ہوئے تھے۔ نئے شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ملتوی ہونے والا میٹرک کا پریکٹیکل اب 29 مئی کو ہوگا۔نئے شیڈول کے متعلق ایجوکیشن بورڈ نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امتحانی سینٹرز وہی ہوں گے لیکن رول نمبر سلپس نئی جاری کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نئے شیڈول کے مئی کو
پڑھیں:
تعلیمی اسناد کی تصدیق سے متعلق طلبا کے لیے اہم خبر
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لئے اسناد کی تصدیق کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق آن لائن ہوگی ، اس حوالے سے انٹر بورڈز کوآرڈنیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جس میں کہا ہے کہ سندھ میں میٹرک اور انٹر سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا عمل آن لائن منتقل کیا جا رہا ہے، بورڈ سے سیل بند اسناد کے لفافے ناقابل قبول ہوں گے اور سندھ کےتمام بورڈزکوآئی بی سی سی سے لنک ہونا ہوگا۔
آئی بی سی سی نے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کو اس کے پلیٹ فارم سے منسلک کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کی تصدیق کو یقینی بنایا جا سکے۔اس وقت یہ نظام کراچی میٹرک بورڈ، سکھر ایجوکیشن بورڈ اور ضیاء الدین بورڈ میں نافذ ہے،آئی بی سی سی نے کہا کہ سندھ کے باقی بورڈز بھی جلد از جلد اپنا ڈیٹا آن لائن کریں۔