راولپنڈی؛ پاک بھارت جنگی ماحول میں منسوخ پیپرز کا نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک بھارت جنگی ماحول کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ایجوکیشن بورڈ نے ایف اے کے 2 پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل ملتوی کیے تھے۔
ایف اے کا 7مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ 16 جون کو ہوگا، 7مئی کو اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنٹ پیپرز ملتوی ہوئے تھے جبکہ 9 مئی کو ملتوی ہونے والے ترجمتہ القرآن کے پرچے 31 مئی کو ہوں گے۔
میٹرک کے 7 مئی کو ملتوی کیا گیا پریکٹیکل 27 مئی کو ہوگا، 7 مئی کو کیمسٹری اور فوڈ نیوٹریشن ٹیلرنگ پریکٹیکل ملتوی ہوئے۔ اسی طرح، 9 مئی کا ملتوی میٹرک پریکٹیکل 29 مئی کو ہوگا۔
ایجوکیشن بورڈ نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے، امتحانی سینٹرز وہی ہوں گے تاہم رول نمبر سلپس نئی جاری کی گئی ہیں۔
سستی آن لائن ٹیکسی اور بائیک سروس کے کرائے مہنگے ہونے والے ہیں؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مئی کو
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اُن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا ےک خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔
پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔