اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بمباری سے پہلے علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یورپی اسپتال پر بمباری کی اطلاع بھی ملی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی فورسز نے مقامات پر بمباری کی

پڑھیں:

خان یونس میں اسرائیل کا یورپی اسپتال میں بنکر بسٹر بموں سے بدترین حملہ

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطے میں اسرائیلی فورسز نے 9 بنکر بسٹر بم پھینک دیئے، جنکے پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق حملے میں اب تک 16 افراد شہید جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیل نے بدترین حملہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطے میں اسرائیلی فورسز نے 9 بنکر بسٹر بم پھینک دیئے، جن کے پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق حملے میں اب تک 16 افراد شہید جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق خان یونس میں حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، حماس رہنماء اسپتال کے نیچے زیرِ زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں تھے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اس حملے میں اسرائیل نے یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ بم حملوں کے باعث اسپتال کے قریب کھڑی بس زمین میں دھنس گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے موقع پر غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اضافہ
  • غزہ پر اسرائیل کا بد ترین حملہ، بمباری سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی، 28 فلسطینی شہید
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملوں میں 35 افراد شہید
  • خان یونس میں اسرائیل کا یورپی اسپتال میں بنکر بسٹر بموں سے بدترین حملہ
  • پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کو واضح فتح ملی: امریکی جریدہ
  • دس مقامات پر پاکستانی ڈرونز تباہ کردیے ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • وادی کشمیر میں بھارتی ایجنسیوں کے آٹھ مقامات پر چھاپے
  • پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
  • پی ایس ایل 10، میچز ری شیڈولنگ، آئندہ 24 گھنٹے میں فیصلہ کیے جانے کا امکان