پنجاب میں گرمی کی خطرناک لہر کی آمد،پی ڈی دیم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کردیا . پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں، انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کو متوقع ہیٹ و یو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 19 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت بڑھنے کاخدشہ ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ و یو کے خدشات ہیں،آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مغربی ہواوں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کی توقع ہے، 19 سے20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان اضلاع میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم کوہستان اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔