ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ شیدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کردی۔ ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
---فائل فوٹوپنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
15 سے 20 مئی کے دوران سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان کے مطابق 15 سے 19 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے، آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔