اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025 بھی منظور کر لیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر سے متعلق شق 191 اے کو نکال دیا گیا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

مقدمات سننے کے لیے بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کو دیا گیا ہے، کمیٹی میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے علاوہ، سینئر ترین جج شامل ہوں گے۔

بینچز بنانے والی کمیٹی کے تیسرے رکن جج چیف جسٹس کے نامزد کردہ ہوں گے، کمیٹی کے کسی رکن کی عدم موجودگی میں چیف جسٹس کسی اور جج کو رکن نامزد کر سکیں گے، کمیٹی بینچ بنانے کا فیصلہ اکثریت سے کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پریکٹس اینڈ پروسیجر سپریم کورٹ چیف جسٹس

پڑھیں:

جسٹس امین الدین خان ، چیف جسٹس آئینی عدالت بننے کا امکان

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کےآئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہاؤس میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان 30 نومبر کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم اب آئینی عدالت کے چیف جسٹس بننے کی صورت میں ان کے عہدے کی مدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ 27 ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جگہ آئینی عدالت قائم ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم کی منظوری پر سپریم کورٹ کے رکن لاء اینڈ جسٹس کمیشن مخدوم علی خان مستعفی
  • قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025 منظور کرلیا
  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025 بھی منظور کر لیا
  • سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ مستعفی
  • آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
  • قومی اسمبلی: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 کی منظوری
  • جسٹس امین الدین خان کے آئینی عدالت کے چیف جسٹس بننے کا امکان
  • جسٹس امین الدین خان ، چیف جسٹس آئینی عدالت بننے کا امکان