2025-10-04@20:03:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1158
«محکمہ موسمیات کے»:
محکمہ جنگلی حیات نے افزائش کے سیزن میں سبز کچھوؤں کے مزید 120 بچے سمندر میں چھوڑ دیے ہیں۔محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق چند دنوں میں سبز کچھوؤں کے 224 بچے سمندر میں چھوڑے گئے ہیں، جن میں 104 ننھے کچھوے گزشتہ ہفتے سمندر کے حوالے کیے گئے۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اب تک گرین ٹرٹل کے 9 ہزار 500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں۔محکمے کے مطابق افزائش نسل کے لیے کچھوے فروری تک پاکستان کے ساحلوں پر انڈے دینے کے لیے آتے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بحیرہ عرب میں موجود طوفان “شکتی”مزید شدت اختیارکرکےشدید سائیکلون میں تبدیل ہوگیاہے،محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے ساتواں الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کےٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹرکی جانب سےجاری الرٹ کےمطابق طوفان شکتی اس وقت کراچی سے تقریباً تین سونوے کلومیٹرجنوب جنوب مغرب میں موجود ہے،طوفان آئندہ 24 گھنٹوں میں مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد اپنی سمت تبدیل کرکے مشرق اور شمال مشرق کی طرف جائے گا اور بتدریج کمزور ہونا شروع ہوجائےگا۔محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےساحلی اضلاع بدین،ٹھٹھہ،سجاول اورجامشوروسمیت بعض مقامات پرہلکی سےدرمیانی بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں جبکہ کراچی کےچندعلاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نےماہی گیروں کوپانچ اکتوبرتک گہرےسمندرمیں نہ جانےکی ہدایت کی ہے۔ ویب ڈیسک...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع جیسے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ بھی ممکنہ بارشوں کی زد میں ہیں۔ مزید برآں، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ،...
امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین پر بدسلوکی اور جسم فروشی سے متعلق الزامات میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی فیڈرل عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابق گرل فرینڈز کاساندرا وینچورا اور جین کو برسوں ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا۔ جج کے مطابق یہ محض تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں بلکہ "غلامی اور ذلت کا ایک نظام" تھا جس نے متاثرہ خواتین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا۔ کومبز سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں خاموش کھڑے رہے۔ یاد رہے کہ امریکی ریپر کو جولائی 2024 میں...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں خاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد ،پشاور،لاہوراور اٹک میں منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
پنجاب انسداد نارکوٹکس فورس (سی این ایف) نے سمبڑیال سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 7 ہزار کلوگرام افیون قبضے میں لینے اور 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سی این ایف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ افیون کو پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں چرس کی تیاری کے لیے منتقل کیا جانا تھا، ادارے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ سی این ایف کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پنجاب سی این ایف نے ٹارگٹ کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کی ہیں، جن کی مارکیٹ ویلیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ کھلونے صرف سستے داموں دستیاب ہوتے ہیں تو آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کی مقبول ترین لگژری کمپنی مرسڈیز بینز نے بچوں اور بڑوں کے لیے ایسا کھلونا متعارف کرادیا ہے جس کی قیمت سن کر سب کے ہوش اُڑ جائیں۔یہ مرسڈیز بینز SL300 کا سکیلڈ ورژن ہے جسے 1950 اور 1960 کی دہائی کی مشہور کلاسک گاڑی کو مدِنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔اس کھلونے کی قیمت 49 ہزار امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 37 لاکھ 83 ہزار روپے بنتی ہے۔ یہ قیمت سن کر عام والدین کے لیے اسے خریدنا تقریباً ناممکن ہے، مگر لگژری کا شوق رکھنے والوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود موسمی سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ادارے کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم ڈپریشن سے بڑھ کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اور آئندہ 12 گھنٹوں میں طوفان میں بدلنے کا خدشہ ہے۔اگر یہ طوفان تشکیل پاتا ہے تو اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا، جو سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مطلب “طاقت” ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم اس وقت کراچی...
لاہور: سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔ اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا بھارتی سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو پاکستان نہیں بھیجے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا ہم دنیا بھر سے آنیوالے یاتریوں...

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ حیات نجفی کو اہم ذمہ داریاں تفویض
شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی صاحب کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی ذمہ داری مولانا حیات عباس نجفی صاحب کے سپرد کی گئی ہے۔ دونوں شخصیات اپنی تجربہ کار قیادت اور متحرک کردار کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت اور امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سندھ کی سطح پر اہم تنظیمی فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں شمالی سندھ اور جنوبی سندھ کے لیے علیحدہ ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی...
ترک اخبار کے مطابق ترکی میں اثاثے منجمد ہونے سے ایران کے جوہری مراکز، شپنگ کمپنیاں، توانائی کمپنیاں اور تحقیقی مراکز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں متاثر ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ترکی نے متعدد ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ترکی نے 20 افراد اور 18 اداروں کے اموال، اثاثوں اور اکاؤنٹس کو منجمد کیا ہے۔ ترک اخبار تودی نے اس اقدام کو تہران پر دباؤ ڈالنے کی وسیع تر بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ایک مربوط اقدام قرار دیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ترک صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اس فیصلے میں ان افراد اور تنظیموں...
ترک اخبار کے مطابق ترکی میں اثاثے منجمد ہونے سے ایران کے جوہری مراکز، شپنگ کمپنیاں، توانائی کمپنیاں اور تحقیقی مراکز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں متاثر ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ترکی نے متعدد ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ترکی نے 20 افراد اور 18 اداروں کے اموال، اثاثوں اور اکاؤنٹس کو منجمد کیا ہے۔ ترک اخبار تودی نے اس اقدام کو تہران پر دباؤ ڈالنے کی وسیع تر بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ایک مربوط اقدام قرار دیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ترک صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اس فیصلے میں ان افراد اور تنظیموں...
تصویر بشکریہ رپورٹر کراچی کے ضلع ساؤتھ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کو روکنے کے لیے اسپیشل فورس بنا دی گئی۔تفصیلات مطابق تعلیمی اداروں خصوصاً اسکولز کے طلباء کو منشیات کی فروخت اور سپلائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک علیحدہ اسپیشل فورس بنائی گئی ہے۔ اس فورس کا نام کیمپس سیکیورٹی اینڈ سبسٹینس ابیوز واچ (campus security and substance abuse watch C2SAW) رکھا گیا ہے جس میں ابتدا میں خواتین سمیت 50 پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا نے بتایا کہ یہ فورس تعلیمی اداروں کے باہر تعینات رہے گی اور وہاں طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر پر نظر رکھے گی۔انہوں نے بتایا کہ فورس تعلیمی اداروں...
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی عائد کردی۔ پوست کے بیج کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور خریداری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری اور مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی...
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے، جو 2 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے درمیان متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 سے 6 اکتوبر تک بارش کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیشگوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں 2 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے دوران بارش اور کہیں کہیں تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 اور...
سیلاب کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ، ماہانہ شرح 2فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 2 فیصد بڑھ گئی، جس سے سالانہ مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد تک پہنچ گئی۔ یہ گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 5.5فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 5.8فیصد ریکارڈ کی گئی، جولائی سے ستمبر تک کی مہنگائی کی شرح 4.22فیصد رہی۔سیلاب کے اثرات کے باعث کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹا...
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع ایک کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کی تنصیب، چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کمپنی کے مطابق یہ مقامی وسائل سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور ملک کو درپیش توانائی بحران کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا اور اسے سیمبر فارمیشن میں 3،800 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ یہ کام او جی ڈی سی ایل کی اپنی تکنیکی مہارت...
پی ڈی ایم اے(pdma) کی جانب سے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے.دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارشیں متوقع ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے موسم سرما کو پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل سردیوں میں شامل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق لا نینا نامی موسمیاتی...
سٹی42:دھان کے کاشتکاروں کو آگ لگانے سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگا کر جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ کے مطابق فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے مضر ہے۔ اس عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی صحت متاثر ہونے اور سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں...
کراچی: منشیات و گٹگا ماوا فروخت کرنے والے مافیاز کے خلاف سندھ پولیس کا ایکشن جاری ہے۔ آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر صوبے بھرمیں اے پلس کٹیگری کے 316 منشیات مافیاز میں سے 285 کو گرفتار کرلیا گیا، منشیات کے 31 اڈوں میں سے 27 کو تباہ کردیا گیا۔ گٹکا ماوا مافیاز کی اے پلس کٹیگری میں شامل 163 مافیاز میں سے 142 کو گرفتارکیا گیا، تعلیمی اداروں کے اطراف سرگرم 69 منشیاف مافیازمیں سے 60 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 63 آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں میں سے 38 کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آئی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت شہریوں کو واضح طور پر محسوس ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.2 اور گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جھٹکے ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ 3 شدت کے زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں جو عام طور پر محسوس نہیں ہوتے، تاہم چونکہ اس بار شدت 3 سے زیادہ تھی اس لیے شہریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ کے تحت کراچی میں سیلاب متاثرین کے لیے 600 خاندانوں کے لئے ایک پیکنگ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کے الخدمت ٹرسٹ کے تمام ریجنزنے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور مستحقین تک سامان پہنچانے کا کام جاری ہے۔ الخدمت ٹرسٹ کی چیئرپرسن نویدہ انیس نے بتایا کہ الخدمت خواتین ٹرسٹ جب بھی پاکستان میں ناگہانی آفات آئی ہیں الخدمت ٹرسٹ نے فوری طور پر خواتین اور بچوں کی ضروریات کے پیش نظر تمام و اشیاء مہیا کی ہیں جن کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین ہی خواتین کی ضروریات کو بہتر سمجھ سکتی ہیں اس ل ہماری ہائی جین کٹ...
پاکستان اور فن لینڈ نے کان کنی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اورپاکستان میں فن لینڈ کی سفیرHannu Ripatti کی زیر قیادت وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفد میں میٹسو معدنیات کی صدرPiia Karhu اور فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل Willie Eerola بھی شامل تھے۔ باہمی تعاون میں اضافے سے پاکستان اپنی وسیع معدنی صلاحیت کو موثر طریقے سے بروئے کارلانے کیلئے فن لینڈ کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے معدنیات کے شعبے کے ریگولیٹری نظام کو موجودہ دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاہے۔ انہوں نے کہا...
کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے تقریباً 340 کلو میٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات یا کل صبح تک یہ سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے تحت تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدر آباد اور کراچی میں بارش ہوگی۔کراچی میں گرومندر، صدر، پرانی سبزی منڈی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، ایف سی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی، ڈیفنس، کلفٹن کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
عالمی چیلنجزکے باوجود ہمیں اقوام متحدہ کے نظریات کو برقرار رکھنا ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اعلیٰ سطحی اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا۔ اس وقت دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔’’اقوام متحدہ کہاں جا رہی ہے‘‘پر ہونے والی بحث کے پیچھے عالمی گورننس کے بارے میں دو نظریات کا مقابلہ ہے۔ ایک خود مختاری کی مساوات، باہمی احترام، کثیرالجہتی ،بین الاقوامی قانون کی حکمرانی ،مشاورت اورتعاون کے ذریعے ترقی کرنے کی وکالت کرتا ہے جبکہ دوسرا طاقت ، یکطرفہ پسندی اور جنگل کے قانون پر عمل کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی اراکین میں سے...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،چھ کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا-کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی-اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سے مسافر وین میں سوار ملزم سے چھ کلو چرس برآمد کی گئی،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کااعتراف کیا ہے-دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتارکئے گئے،سنگر...
کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں تقویت مل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سسٹم مزیدشدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ سسٹم کل تک شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سسٹم کے بحیرہ عرب میں آنے کے بعد سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے جس کے باعث، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، مٹھی اور عمرکوٹ میں اس سسٹم کے زیر اثر آج اور کل بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی...
— فائل فوٹو شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں 30 ستمبر کو بارش کا امکانشہر قائد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-12 بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت)مٹیاری سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش 716 وسکی شراب کی بوتل کار سمیت گرفتار کیس داخل۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم رائو کی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری کارروائی کے دوران سی آئی اے انچارج مٹیاری خادم حسین بھٹی نے اسٹاف سمیت چیکنگ کے دوران مٹیاری ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں 2 منشیات فروش انیل کمار، محمد حنیف بروہی کو کرولا کار سمیت گرفتار کیا جن سے ،716 وسکی شراب کی بوتل برآمد ہوئی جن کے خلاف مٹیاری تھانے پر کیس داخل کیا گیا ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-11 قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دو منشیات فروش ملزمان گرفتار چرس، بھنگ اور چوری شدہ تین عدد موبائل فونز برآمد مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر صدرالدین گوپانگ بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد سیلرا سم شاخ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم دلاور عرف دلو چانولی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر وارہ ٹو...

وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ محکمہ بلدیات کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر اور صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فوری...
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ڈپریشن بدستور برقرار ہے جو یکم اکتوبر تک بحیرہ عرب تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اس کے مزید طاقتور ہونے کے 50 فیصد امکانات ہیں، تاہم یہ سسٹم طوفان میں تبدیل ہونے کے بجائے 4 اکتوبر کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں ختم ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ اس دوران ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بھی طویل وقفے کے بعد پوسٹ مونسون شاورز برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات...
محکمہ موسمیات کےمطابق پاکستان میں مون سون سیزن اس بار جلدی شروع ہوا اور بارشیں معمول سے 23 فیصد زائد برسیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ مون سون کی سب سے زیادہ بارشیں پنجاب کے حصہ میں آئیں،سیالکوٹ میں تو بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ مون سون سیزن اب ختم ہو چکا،تاہم اگلے دو سے تین روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں مزید بارش ہو گی۔ ملک میں گرمی کی شدت برقرار ہے،درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،ملک کےکسی بھی حصے میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کے حوالے سے پہلا وارننگ الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج کمبے اور بھارتی ریاست گجرات کے قریب ایک کم دباؤ کا نظام موجود ہے جو آئندہ چند روز میں شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ یکم اکتوبر کے قریب شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں داخل ہوسکتا ہے اور اس کی شدت تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ سمندری طوفان سے پاکستان کے کسی ساحلی علاقےکوکوئی خطرہ نہیں لیکن اس کے باوجود سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ Post Views: 1
سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں توانائی اور معدنی شعبوں میں ترقی کا نیا دروازہ کھُل گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کےعمل میں تیزی آچکی ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کے تیل، گیس اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدہ کے بعد اقتصادی تعاون میں تیزی متوقع کی جارہی ہے جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں بہتری اور روزگار کے نئےمواقع فراہم کرے گی۔ سعودی عرب تیل ریفائنری، نئی گیس پائپ لائنز اور کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ...
کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن رہا اور پارہ 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو شہرمیں بارش کا امکان ہے، 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد: یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کیے گئے، تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات...
لاہور: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ہتار روڈ ہری پور کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اے این ایف نے بڑی کارروائیاں کیں۔ دبئی جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ دوسری...
لاہور: چین اور امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی کی دوڑ نے ’’17‘‘ نایاب دھاتی عناصر اور’’50‘‘ اہم معدنیات کی طلب بے پناہ بڑھا دی ہے جن کی بنیاد پہ جدید ترقی قائم ودائم ہے۔ یہ نایاب دھاتی عناصر اور اہم معدنیات اسمارٹ فونز، سولر پینل، کمپیوٹر اور الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر سیمی کنڈکٹرز ، دفاعی نظام اور سیٹلائٹس تک ہر جدید چیز میں استعمال ہوتے ہیں۔ زمین کی پرت میں یہ زیادہ نایاب نہیں لیکن اکثر منتشر یا دیگر عناصر کے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔اس وجہ سے ان کا نکالنا تکنیکی طور پر مشکل اور مہنگا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے امریکا کے لیے اہم معدنیات و دھاتی عناصر کی تازہ فہرست مرتب کی ہے جس میں تانبا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-12 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و ممبر صوبائی اسمبلی سندھ محمد فاروق فرحان نے سندھ کابینہ میں تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کے بعد صرف وزیر بلدیات کی تبدیلی کافی نہیں ،قابض نااہل میئر کی برطرفی بھی ناگزیر ہے ۔محمد فاروق کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو برطرف کرکے کراچی کا مینڈیٹ واپس کرو انہوں نے کہا کہ تباہ حال کراچی نئے وزیر بلدیات ناصر شاہ کا کڑا امتحان ہوگا پیپلز پارٹی کراچی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش وجرائم پیشہ اور جْواری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ وگن روڈ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم وقار حسین سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ اور سکندر علی کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیں کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر طفیل احمد احمدانی بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ...
صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سابق وزیر بلدیات کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے 4 خصوصی معاونین کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے. صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سعید غنی کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، محمد اسماعیل راہو سندھ کابینہ میں بطور وزیر شامل کیے گئے ہیں جبکہ گیان چند ایسرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے...

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج رات بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں آج رات تیزہواؤں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات پر پاکستان آنے سے روک دیا، جس پر دنیا بھر کے سکھوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کھلم کھلا سکھ برادری کے بنیادی مذہبی حقوق پامال کرنے پر اتر آئی ہے، سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے جتھے پر پابندی لگا دی گئی۔بھارتی وزارت داخلہ کے نوٹس میں پابندی کے لیے سنگین سیکورٹی صورتحال کا بہانہ بنایا گیا ہے۔ دنیا بھر کی سکھ تنظیموں نے بھارت کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اسے بنیادی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-08-14 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں جمعرات کو منشیات اسمگلنگ کیس میں مجرم کی اپیل پر سماعت کے دوران غیر روایتی اور دلچسپ مکالمے سامنے آئے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مجرم ظفراللہ کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزم ظفراللہ پر الزام ہے کہ اس کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی تھی جس پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ابتدا میں جب عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا تعلق ’’کاکڑ‘‘ قومیت سے ہے تو جسٹس ہاشم کاکڑ نے برجستہ کہا کہ ملزم کاکڑ ہے تو کیا ہوا، میرا کون سا واقف ہے! اس پر عدالت میں موجود افراد مسکرا اٹھے۔...
انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر پرتعیش تقاریب کی پوسٹوں کا ٹیکس گوشواروں سے موازنہ کیا جائے گا انسٹاگرام اکاؤنٹس خود عوامی اعلان ہیں،ٹیکس چوری کے کیس چند گھنٹوں میں کھولے جا سکتے ہیں، سینئر اہلکار فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری پکڑنے کے لیے مالدار لوگوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی، نئے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کے ذریعے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر پرتعیش تقاریب کی پوسٹس کا ٹیکس گوشواروں سے موازنہ کیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس حکام ایک نئے ’ لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل’ کے تحت سوشل میڈیا پر فضول خرچی کرنے والوں کی نگرانی کر رہے ہیں، اور ان کے مطابق ہیروں کے زیورات...
---فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کردیے۔کے پی کے محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار ڈالرز کی بولی لگائی گئی ہے۔محکمۂ جنگلی حیات کے حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کاروائیوں میں 12کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 115کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، کامرہ روڈ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4کلو گرام چرس برآمد ہوئی، کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔ ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی جب کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ دیگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر...
بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک جامع اور فیصلہ کن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی براہ راست ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد صوبے کو منشیات کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کرنا اور اس کے معاشرتی و اقتصادی اثرات کا مستقل خاتمہ کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں کے باہمی تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کے تحت پوست کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اقدامات میں متعدد علاقوں میں پوست کی فصلوں کو کامیابی سے تلف کیا جا...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واضح ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑی مہم کا آغاز کر دیا. یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت جاری ہے۔اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے، تاہم منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے۔منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں جبکہ منشیات کے نیٹ ورکس اور...
فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑی مہم کا آغاز کر دیا۔ یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔ اس مہم میں منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے، منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف...
ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام زیر التواء کیسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کردیے۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر 300 مقدمات تین احتساب عدالتوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ ہر عدالت کو سو سو کیسز دیے گئے ہیں۔ ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام زیر التواء کیسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں بچوں کا مبینہ اغوا: بااثر شخصیات کے دباؤ پر پولیس کی کارروائی، کل ہائیکورٹ میں سماعت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) لاہور اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوعمر بچوں کے مبینہ اغوا اور حبسِ بے جا میں رکھنے کا سنگین معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حساس کیس کی سماعت کل کے روز مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں دو سالہ نمرہ سہیل، چھ سالہ عالیہ سہیل، آٹھ سالہ حریم سہیل، بچوں کی والدہ ثناء سہیل اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ ارحم وقاص شامل ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان افراد کو اسلام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) یہ سلسلہ قدیم تاریخ سے لے کر موجودہ دور تک جاری ہے۔ جب سلاؤ اور کروٹلس کے مابین جنگ ہوئی، تو اس میں بھی سلاؤ نے کروٹلس کی نادر کتابیں جلا کر تاریخ کو راکھ کر دیا۔ امریکہ نے جب عراق پر حملہ کیا تو اس کی آرکائیوز کو برباد کر دیا۔ برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق تب عثمانی دور کی دستاویزات فرش پر بکھری پڑی تھیں۔ 1914 کی جنگ سے پہلے یورپ کے لوگ جنگی جنون میں مبتلا تھے۔ اگر کوئی جنگ کی مخالفت کرتا تھا، تو مجمع اس پر حملہ کر دیتا تھا۔ جنگ کی مخالفت میں ایک سوشلسٹ لیڈر کو قتل کر دیا تھا۔ لارڈ رسل کو...
راولپنڈی: اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی) نے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے اقدام کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔پی ایس جی پی سی کی یہ قرارداد لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس میں نویں اجلاس میں پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت منظور کی گئی، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو ننکانہ صاحب، کرتارپور اور پنجہ صاحب جیسے مقدس مقامات پر حاضری سے محروم کر کے دنیا بھر کے سکھوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے۔سردار رمیش سنگھ...
محکمہ جنگلی حیات خیبر پختون خوا نے بطخوں اور دیگر آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے 26-2025ء واٹر فاول ہنٹنگ سیزن کےلیے57 مقامات پر پرندوں کے شکار پر پابندی لگا دی ہے۔ آبی پرندوں کےشکار پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبر 2025ء تک ہوگا۔ بشقر جھیل، دریائےسوات اور دیگر مقامات پر پرندوں کا شکار نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی محکمے کی جانب سے بتایا گیا کہ آبی پرندوں کے شکار پر پابندی کا مقصد حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ہے۔ غیرقانونی طور پرآبی پرندوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ لائسنس کے حامل افراد کو آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہوگی۔ لائسنس رکھنے والوں کو روز 5 بطخوں اور...
محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے بطخوں اور دیگر آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔ خیبرپختونخوا میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئےصوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں اوردریاؤں میں شکار پرپابندی لگا دی گئی ہے،محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوانےشکارسیزن کےنئےقواعدو ضوابط جاری کر دیئے۔جاری اعلامیے کےمطابق صوبےکے57 ڈیمز،جھیلوں اوردریاؤں کےاردگرد شکارممنوع قرار دیاگیا ہے،دسمبر 2025 تک شکارکرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،شکارکی اجازت صرف مخصوص مقامات پرہوگی،سورج نکلنے سے قبل اور غروب آفتاب کے بعد شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اعلامیے کےمطابق شکاری الیکٹرانک آلات اور کال برڈز کے استعمال بھی نہیں کرسکیں گے، فی شکاری دن میں صرف 5 آبی پرندوں کےشکارکرسکےگا،بطخ کےشکاری کتےکی لائسنس فیس 1500 روپےسالانہ،خصوصی ڈک ہنٹنگ بندوق کی فیس 500 روپے...
---فائل فوٹو محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہرِ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔
ممتاز دانش ور اور ادیب ڈاکٹر فاروق عادل کی شخصی خاکوں پر مشتمل کتاب ’دیکھا جنھیں پلٹ کے‘ شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب سات حصوں پر مشتمل ہے جس میں قومی تاریخ کی بزرگ شخصیات، قائد ملت نواب زادہ لیاقت علی خان، مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی، سردار عبد الرب نشتر، سابق وزیر اعظم نواز شریف، صدر آصف علی زرداری، نواب زادہ نصراللہ خان، وزیر اعظم شہباز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر، عمران خان، علامہ طاہر القادری، پروفیسر خورشید احمد، مولانا امین احسن اصلاحی، مولانا وحیدالدین خان، امجد اسلام امجد، محمد حمید شاہد، ترک دانش ور ڈاکٹر خلیل طوقار، پروفیسر زکریا ساجد، پروفیسر متین الرحمٰن مرتضیٰ، مسجد اقصیٰ کے امام شیخ صائم، سابق وفاقی وزرا، انیق احمد، اور...
محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 2025کا دوسرا سورج گرہن21 اور 22 ستمبر کو ہوگا۔سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30منٹ پر ہوگا، 22 ستمبر کو رات 12بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات2 بج کر 54 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوا تھا۔
گردوارہ کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سیلابی صورتحال کے بعد صفائی اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات آج 20 ستمبر سے شروع ہوگئی ہیں جو 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مرکزی تقریب 22 ستمبر کو گردوارہ کرتارپور میں منعقد ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس...
—فائل فوٹو محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ملک کے زیادہ تر حصوں سےجا چکا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں کسی خاص موسم کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔ آئندہ دنوں میں پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج سے مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اےڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چناب میں مرالہ سے لے کر پنج ند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، ابھی پانی کا لیول کم ہو رہا ہے، بند توڑنا نہیں پڑا ہے۔ ملک کےبالائی حصوں میں رات کے وقت درجۂ حرارت معتدل رہنے کی...
وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر اپنی سکھ برادری کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، جو کہ نہ صرف مذہبی آزادی کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچاتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، اور کرتارپور راہداری سمیت تمام مقدس مقامات پر سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ایسے میں بھارت کا یہ اقدام نہایت افسوسناک اور غیر منصفانہ ہے۔ وزیرِ مملکت نے بتایا کہ پاکستان میں بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر خصوصی تقریبات کا...
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد سے جاری ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہوکر 4.17 فیصد پر آگئی ہے۔ مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 1.06 فیصد مہنگا ہوا، انڈے0.91 اور بیف کی قیمت میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے سگریٹ، لکڑی اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے ٹماٹر 23.11 اور چکن 12.74 فیصد سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلے5.07 فیصد، آٹا 2.60 اور...
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ فینٹانل بنانے والے کیمیائی اجزاء کی اسمگلنگ میں ملوث متعدد بھارتی کاروباری شخصیات اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اجزاء فینٹانل کی تیاری میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ فینٹانل امریکا میں اوورڈوز کے باعث سب سے زیادہ اموات کی بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ سفارتخانے کے بیان میں ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، تاہم ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ سب بھارتی شہری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکام منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے امریکی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر...

پیجر حادثوں کے زخمی امید کی کلید، سچے عاشق، بصیرت کے چراغ، نور حیات، ہدایت کے مربی ہیں، شیخ نعیم قاسم
لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آپ امام مہدی (عج) کے علم بلند کرنیکا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور شہید برزگوار سید حسن نصراللہ، سید شہداء مقاومت اور شہید قائدین اور مجاہدین شہداء کے راستے پر چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیجر دھماکوں میں ہونیوالے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا ہے کہ اسرائیل کا زوال یقینی ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کل (بدھ) کے روز ان واقعات میں زخمی ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے زخموں کو ٹھیک کر رہے ہیں اور ان پر غالب آئیں...

پیجر حادثوں کے زخمی امید کی کلید، سشے عاشق، بصیرت کے چراغ، نور حیات، ہدایت کے مربی ہیں، شیخ نعیم قاسم
لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آپ امام مہدی (عج) کے علم بلند کرنیکا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور شہید برزگوار سید حسن نصراللہ، سید شہداء مقاومت اور شہید قائدین اور مجاہدین شہداء کے راستے پر چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیجر دھماکوں میں ہونیوالے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا ہے کہ اسرائیل کا زوال یقینی ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کل (بدھ) کے روز ان واقعات میں زخمی ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے زخموں کو ٹھیک کر رہے ہیں اور ان پر غالب آئیں...
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھٹنوں میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند جگہوں پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جب کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شمالی پنجاب کے شہروں جیسے لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا،...

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-30
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی میں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، خصوصاً خطرناک نشہ “آئس” کے خلاف ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلر اور نوجوان سماجی و سیاسی رہنما عبدالرحمٰن ہالیپوٹو نے کی۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، طلبہ، وکلا، ڈاکٹرز، پولیس افسران، کاروباری برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سیمینار سے صوبائی مشیر اور پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی تنزیلہ قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ہماری نئی نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں، آئس جیسے مہلک نشے کے خلاف سخت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ سماج کو جڑ سے کھوکھلا کر دے گا۔ والدین، اساتذہ اور قانون نافذ...
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بھی بارش...
حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث عارضی طور پر بند کیے گئے دربار صاحب کرتارپور مکمل صفائی اور بحالی کے بعد دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا۔ دربار صاحب کرتارپور میں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے، اور مختلف ممالک سے عقیدت مند سکھ زائرین یہاں پہنچ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حکام کی جانب سے دربار اور راہداری کی صفائی، پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے گئے، جس پر سکھ یاتریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی سلسلے میں برطانیہ سے آئے ہوئے 10 رکنی سکھ وفد نے کرتارپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور مقدس مقام کے درشن...
قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے محکمہ موسمیات کے حکام کو غلط پیش گوئیوں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رکن قائمہ کمیٹی میر منور علی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی زیادہ ترخبریں غلط نکل آتی ہیں، ایک بارمحکمہ موسمیات نے4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی۔رکن قائمہ کمیٹی شازیہ مری نے...
عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔...
بھارت کی مودی حکومت نے ایک بار پھر سکھ برادری کو ان کے بنیادی مذہبی حق سے محروم کرتے ہوئے نومبر میں گرو نانک دیو جی کے پرکاش پورب پر پاکستان جانے والے یاتری جتھے کو سرحد پار کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف دہرا معیار ظاہر کرتا ہے بلکہ سکھوں کے ساتھ دہائیوں سے جاری ریاستی ناانصافی کی ایک تازہ مثال بھی ہے۔ دہرا معیار اور مذہبی آزادی کی پامالی سکھ برادری کا مؤقف ہے کہ بھارت ہمیشہ ان کے جذبات کو کچلتا آیا ہے، کبھی 1984 کے فسادات میں قتل عام، کبھی پنجاب کے پانیوں پر بندش اور کبھی یاترا پر پابندیوں کی صورت میں۔ اب سیکیورٹی کے نام پر ننکانہ صاحب جانے سے روکنا...
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ‘پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل’ کا افتتاح کیا جس کے بعد چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سمیت اعلی ٰحکام بھی موجود تھے۔ پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نئے قائم کردہ ٹی وی چینل کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے کام کرنے والے اسٹاف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں ا ن کا کردار انتہائی اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ مضمون اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ تعلیمی کارکنوں کی اندرونی تحریک کو کس طرح دوبارہ زندہ کیا جائے تاکہ اس جمی ہوئی بے حسی کا مقابلہ کیا جا سکے جو ایک خطرناک اور ہر طرف پھیلی ہوئی بلا کی طرح پروان چڑھ چکی ہے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ ہم اس آفت سے ناآشنا ہیں جس نے ہماری قومی اساس کو خود انحصاری اور خوشحالی کے لیے کھوکھلا کر دیا ہے۔“I hope when the going gets tough, the tough get going” کے مطابق اگر ہم کامیاب ہو گئے تو ہم تدریسی شعبے کو قربانی، ہمدردی اور مسلسل نشوونما کی بنیاد پر ایک باوقار پیشے میں بدل سکیں گے۔ لوگ استاد کے کردار کو محض تدریسی...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما پر پابندی عائد کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈ کے فاسٹ بولر ویویان کنگما کو منشیات کے استعمال کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے کہ اہے کہ 30 سالہ بولر کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ون ڈے میچ کے بعد کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت پاکستان نے توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کا ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا مکمل ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے، اس ریکارڈ میں صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے جمع کرائے گئے تحائف شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اس عرصے کے دوران غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں میں قیمتی تحائف پیش کیے گئے جنہیں انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔ اسی طرح فیلڈ مارشل ، ایئر چیف اور چیف آف نیول...
اسرائیلی پولیس نے وزیر برائے مساواتِ سماجی اور ترقی خواتین مئی گولان کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے بقول تفتیش کے دوران جعل سازی، عوامی فنڈز کے غلط استعمال اور جعلی ملازمتوں کے شواہد ملے ہیں۔ وزیر مئی گولان کی مشیر کے دفتر پر بھی چھاپا مار کارروائی کی گئی جہاں منشیات بنانے کی پوری لیبارٹری تھی۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون وزیر مئی گولان کے ایک قریبی وکیل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دفتر کے باغیچے میں منشیات اگانے کے الزام میں بھی متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں جن کی حراست میں توسیع کی درخواست دی جائے...
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔ایس سی پی کے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 میں دیا گیا ہے۔وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔بیان میں کیا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی صدارتی آرڈر کے تحت ہے تاہم ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی نہیں جاسکتی انہیں سیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا۔ سپریم کورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں، ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات میں دیا گیا تاہم ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کی سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2108ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی، ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو...
پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ اور چیک پوسٹیں ختم کرنے کی حمایت کرنے والے شر پسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ رسید کردیا گیا جب کہ 15 ستمبر کو پاک افغان طورخم بارڈر پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ایک بڑی کامیاب کارروائی کی۔ پاک افغان طورخم بارڈر پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے بڑی کامیاب کارروائی کے دوران شہد کی مکھیوں سے لدے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس برآمد کی، جن کی مالیت تقریباً 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ننگرہار، افغانستان کے رہائشی ڈرائیور مومند اکرام کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ...