26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کارکنوں کی 2 مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 2 مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر کی گئی مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 2 مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق متعلقہ جج غیر ضروری جلد بازی اور قانونی معاملات کا مشاہدہ کئے بغیر کیس چلا رہے ہیں۔
فیصلہ کے مطابق مدعی مقدمہ کے وکلاء اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے، عدالت کے اندر اسلام آباد ہائی کورٹ کا خط بھی پیش کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ دفعات کے تحت درج مقدمات کو فاسٹ ٹریک پر چلانے کی ڈائریکشن دے رکھی ہے۔
سرکار کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد ارسلان چوہدری، محمدعثمان رانا ایڈووکیٹ، بیرسٹر منصور اعظم عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 2 مقدمات پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر ایکٹ کے تحت تھانہ رمنا میں درج ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل متعلقہ مقدمات میں 19 مئی کو سماعت کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کارکنان کی اسلام آباد
پڑھیں:
مئی جلائو گھیرائو مقدمات،شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے 9مئی جلائو گھیرائو کے آٹھ مقدمات میں پراسیکیوشن سے دلائل اور ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر خارجہ کو ذاتی حیثیت میں عدالت بلا لیا۔اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔(جاری ہے)
دوران سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا، پراسکیوٹر نے بتایا کہ جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کا علم نہیں تھا، پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت فراہم دے۔شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں، پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔بعدازاں عدالت نے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 16جون تک ملتوی کر دی جبکہ چھ مقدمات میں سماعت 26مئی تک ملتوی کر دی گئی۔