افواج نے چند گھنٹوں میں جارحیت پسپا کر کے پاکستان کی طاقت کا واضح پیغام دیا: زرداری
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد+گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری نے ہفتہ کو گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا اور معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ چھائونی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منگلہ اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر نے معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اور سویلین شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی قربانی ایک مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار سرزمین کے بیٹے مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں اور غیر معمولی بہادری اور پیشہ وارانہ بصیرت کے ساتھ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح چند گھنٹوں کے اندر پاکستان کی مسلح افواج نے بے مثال عزم اور ہمت کے ساتھ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور پاکستان کی طاقت، صلاحیت اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔ افسروں اور جوانوں کے ساتھ گفتگو کے دوران صدر نے ان کے مثالی حوصلے، جنگی تیاریوں اور فرائض کے تئیں لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے کامیاب اختتام پر دلی مبارکباد پیش کی اور قوم کے محافظوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام اپنے بہادر جوانوں کو قومی وقار اور خودمختاری کے حقیقی محافظ کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، میانوالی، خوشاب،لیہ، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔(جاری ہے)
صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ر ہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت28 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 116فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوںیو ایم ٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 105،عسکری ٹین 88، لا ہور امر یکن سکول105، عبد اللہ کھو کھر ہا ئوس 102،جوہر ٹاون 75، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 99 اور شا ہراہ قائد اعظم پر 82 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔