پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جیوتی ملہوترا 2023 میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1)
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طور پر 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: جاسوسی کے الزام میں 2 افراد گرفتار، پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
رپورٹس کے مطابق تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ کے سپرد کردیا گیا، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوسال پہلے جیوتی پاکستان گئی جہاں اس کا دانش کے ساتھ رابطہ ہوا تھا جو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاتھا، اسی شخص نے مبینہ طورپر جیوتی کو مختلف پاکستانی لوگوں سے ملوایا جس کے بعد وہ انڈونیشیا بھی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1)
یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ جیوتی نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کی خدمات؟
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب سے گرفتار ہونے والے 2 افراد پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے، ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنے کا الزام ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1)
بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان ٹریول ویلاگر جاسوسی جیوتی ملہوترا گرفتار یوٹیوبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان جیوتی ملہوترا گرفتار یوٹیوبر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی میڈیا گیا ہے
پڑھیں:
پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات حاصل کرنے والے میں ملوث 5 افغان شہری گرفتار
فائل فوٹوایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزلہ شامل ہیں، ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان غیرقانونی راستوں سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی دستاویزات حاصل کر کے سعودی عرب کا ورک ویزا لینا چاہتے تھے۔