مودی سرکار پاکستان دشمنی میں اندھی ہوگئی؛ بھارتی خاتون ولاگر کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے اپنے ملک کی معروف ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا کو حراست میں لے کر5 روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔
خاتون ولاگر کو ہریانہ سے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ دو بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا پر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کمل جیت نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون ولاگر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت گرفتار کیا۔
کمل جیت نے مزید بتایا کہ جیوتی ملہوترا کافی عرصے سے ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے میں تھیں اور اسے حساس معلومات بھی فراہم کیں۔
پولیس آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ خاتون ولاگر کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے مشکوک چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر ساڑھے تین لاکھ اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
انھوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو ٹریول ویڈیوز شیئر کیں ان میں پاکستان کے دورے کی بھی ویڈیوز ہیں۔ جن میں وہ پاکستانی دکانداروں سے خریداری کرتے اور چائے پیتے نظر آ رہی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، شیری رحمٰن کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند
مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) سینیٹر شیری رحمٰن کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کی بھارت میں بندش پر کہا ہے کہ بھارت میں اظہارِ رائے پر قدغنیں نئی آہنی دیوار کی شکل اختیار کر چکی ہیں، اگر مقصد معقول آوازوں کو دبانا ہے تو یہ ہندوتوا ری پبلک کی تنگ نظری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایکس پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق چھپانا اور مقبوضہ کشمیر پر اٹھائی گئی آوازوں کو دبانا ہے، بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے، بھارت کچھ بھی کر لے، حقائق سے نہیں بھاگ سکتا۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی، پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا، بھارت نے پوری جنگ کی بنیاد جھوٹ پر رکھی، جس کو آگے لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا، تاریخ اس کی گواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، لیکن اگر دوبارہ قومی خودمختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Post Views: 3