پاکستان کےلیے جاسوسی کا الزام، مشہور بھارتی یوٹیوبر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
جنگ میں شکست کے بعد پاکستان کےلیے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے، سیکیورٹی حکام نے مشہور بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔
اس وقت بھارت کی مودی سرکار پاکستان کے ہاتھوں اپنی شرمناک شکست کی خفت کو مٹانے کےلیے ہر حد تک جانے کو تیار نظر آتی ہے، اب نئے پینترے کے طور پر بھارت نے کچھ سالوں قبل لاہور آنے والی معروف بھارتی یوٹیوبر ٹریولر کو حراست میں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی پولیس نے ٹریولر اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو پاکستان کےلیے جاسوسی کےالزام میں پکڑا، جیوتی ملہوترا کو ریاست چندی گڑھ کے علاقے ہسار سے گرفتار کیا گیا۔
ٹریولنگ وی لاگز بنانے والے جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر تقریباً پونے 4 لاکھ کے قریب سبسکرائبر ہیں اور یوٹیوب پر انکا چینل ’ٹریول وتھ جو‘ کے نام سے موجود ہے۔
بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اُن کی سرگرمیاں بھارتی سلامتی کےلیے خطرہ تصور کی جارہی تھیں۔
جیوتی ملہوترا پر بھارتی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ وہ 2023 میں پاکستان گئی تھی، خاتون وی لاگر نے پاکستانی ایجنٹوں سے واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات شیئر کیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون وی لاگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ دانش نامی ایک نوجوان کی محبت میں مبتلا تھیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خاتون کی نشاندہی پر موبائل فون اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس مددگار 15 زمان ٹاؤن یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند ہی منٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار 15 پر زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری خاتون نے موبائل فون اور پرس چھیننے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اورخاتون سے ابتدائی معلومات حاصل کیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ ملزم کے گھر سے واقف ہے اور نشاندہی کراسکتی ہے۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، پرس اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ بعد ازاں گرفتار ملزم اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔