پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، معروف بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ہریانہ (ویب ڈیسک) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔
View this post on InstagramA post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1)
رپورٹس کے مطابق تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ کے سپرد کردیا گیا، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوسال پہلے جیوتی پاکستان گئی جہاں اس کا دانش کے ساتھ رابطہ ہوا تھا جو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاتھا، اسی شخص نے مبینہ طورپر جیوتی کو مختلف پاکستانی لوگوں سے ملوایا جس کے بعد وہ انڈونیشیا بھی گئی ہیں۔
A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1)
یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ جیوتی نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کیا۔
مزیدپڑھیں:کیا پہلگام تنازع بھارت کی سالمیت کے بجائے نریندرا مودی کی بقا ء کی جنگ تھا؟
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔