بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں: رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بھارت نے تکبر اور غرور کیا تو اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، پرامید ہیں کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے سامنے یکجا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پربے پناہ ظلم کیا۔ا±ن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی دعاﺅں سے مسئلہ کشمیر دوبارہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔
ٹرمپ کا ایران سے متعلق تبصرہ " جواب دینے کے قابل نہیں" سپریم لیڈر کا رد عمل بھی آگیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے سامنے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔