راولپنڈی: کمرۂ عدالت میں علیمہ خان اور کنول شوزب آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کے کمرۂ عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی رہنما کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوا۔
کنول شوزب نے کہا، ’علیمہ آپا، میں نے آپ سے بات کرنی ہے‘، اس پر علیمہ خان نے کہا، ’بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ باتیں کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہو گئی ہے ایسے الزامات کی۔‘
کنول شوزب نے کہا، ’میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں‘، اس پر علیمہ خان نے کہا، ’میں آپ سے ناراض نہیں ہوں، آپ جاؤ۔‘
پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔
کنول شوزب نے علیمہ خان کو بتایا کہ پرانی ویڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا، اس پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف ن لیگ اور دیگر لوگ بھی باتیں کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف کنول شوزب کی ایک ویڈیو کال وائرل ہوئی تھی، کنول شوزب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کنول شوزب نے علیمہ خان
پڑھیں:
کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
راولپنڈی :جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد کنول شوذب کو امریکا جانے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست خارج کردی۔
رارلپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماء کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، درخواست مسترد کردی۔
پراسیکیوٹر جنرل ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ کنول شوذب کیخلاف صرف راولپنڈی میں 9 مئی کے 12 مقدمات درج ہیں، صرف ایک مقدمے میں ان پر فرد جرم عائد ہوئی، 11 ابھی باقی ہیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمہ کی حاضری ضروری ہے، اگر ملزمہ بیرون ملک چلی گئی تو ٹرائل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کا کوئی اور فرد امریکا جاکر بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرسکتا ہے، 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت پر سپریم کورٹ کی ڈائریکشن بھی آچکی ہے۔
Post Views: 4