بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔پانچ اکتوبر ، جلائو گھیرا ئوکے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عبوری ضمانتوں اور عظمی خان کی
پڑھیں:
ژوب: سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونیوالی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا
ویب ڈیسیک: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے کہ اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔
واقعے کے بعد جاں بحق خواتین کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی خواتین کی نمازجنازہ ملتان میں ادا کر دی گئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔