علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کیلیے اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
علیمہ خان کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ تھوڑی دیر میں کردیں گے۔ اس موقع پر سرکاری پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فنڈ ریزنگ جاری ہے، علیمہ خان کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، لہٰذا درخواست مسترد کی جائے۔
یاد رہے کہ علیمہ خان نے نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ علیمہ خان ان کی چیف گیسٹ ہیں، مختصر مدت کےلیے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔
عمران خان کو جیل سے نکال کر رہیں گے، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا، علیمہ خان
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں کہ بیرون ملک جانے کی اجازت ملے ۔ مجھ سے آپ کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹریولنگ کا تقابل ایان علی منی لانڈرر،خواجہ آصف کے اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز والوں سے ہو رہا تھا۔ ہمارے وکیل بتا رہے تھے کہ ان میگا اسکینڈلز کے باوجود ملزمان کو ضمانت ملی تھی ۔ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے بانی کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا ۔ صرف پیغام رسانی کی وجہ سے مجھ پر مقدمات بن چکے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بریفنگ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے ہمیں نہیں بتایا ۔ ہم تو سب کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہوتے ہیں، ہم ان چیزوں پر اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔ بالکل ہم موروثی ہیں اور اپنے بھائی کے لیے کھڑے ہیں۔ کوئی ہمیں نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بچے اسی لیے کھڑے ہیں کہ وہ موروثی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی تنہا نہیں، خاندان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم انہیں باہر نکال کر رہیں گے۔ ہمیں فرق نہیں پڑتا کون کیا کہہ رہا ہے ۔ ہم نے اپنے بھائی کو تحفظ دینا ہے،یہ ہماری ڈیوٹی ہے، اسے پورا کریں گے۔ہم اس جنگ،جہاد میں بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرون ملک جانے کی اجازت علیمہ خان کی بیرون ملک درخواست پر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جج منظر علی گل نے سماعت کی، جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور کہا کہ پولیس کو 9 مئی کے واقعے کے 727 دن بعد پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا یاد آیا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پولیس کے ٹیسٹ کروانے کی درخواست سے قبل 21 کیسز میں ضمانت بھی ہو چکی۔
انہوں نے کہا کہ جن بیانات پر بانی کے وائس میچ ٹیسٹ کی درخواست دی گئی ان بیانات کو لاہور ہائی کورٹ قانونی قرار دے چکی ہے۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی نے جیل میں اپنے وکیل کے بغیر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا، بانیٔ پی ٹی آئی کا وائس میچ ٹیسٹ کروانا قانونی تقاضہ ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے۔