احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 30 مئی تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت 5 اکتوبر کے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 30 مئی تک توسیع کردی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سدرہ بی بی قتل کیس: عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد 4 ملزمان عدالت سے فرار
راولپنڈی میں 17 سالہ سدرہ بی بی غیرت نام قتل کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردی گئیں جس کے بعد چاروں ملزم کچہری سے فرار ہوگئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین نے عبوری ضمانتیں خارج کیں، ملزمان امیر خان، گل بادشاہ، آصف میر اور اجمل خان کی ضمانتیں خارج ہوئیں۔
عدالت نے ان چاروں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
طلاق کے بعد دوسری پسند کی شادی کرنے پر والد، سسر اور بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کیا تھا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا، 13 ملزمان جیل میں ہیں۔