انسداد دہشتگردی عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں علیمہ خان کی عدم حاضری پر گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے ۔
عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 19 اکتوبر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان آپ کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کی جائے ؟ مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ کیوں نہ علیمہ خان کی ضمانت مچلکہ کی رقم ضبط کرلی جائے؟۔
بعد ازاں عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو عدالت میں طلب کرلیا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علیمہ خان عدالت نے کرنے کا
پڑھیں:
سعودی عرب میں مویشی چوری کرنے کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار
سعودی پولیس نے طائف کے علاقے سے 13 پاکستانیوں کو حراست میں کر عدالت میں پیش کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق طائف شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھیڑوں کی چوری کے واقعات میں اضافے سے پریشان علاقہ مکینوں نے تھانے میں شکایتیں درج کرائی تھیں۔
جس پر سعودی پولیس نے چوروں کی گرفتاری کے لیے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے مخبری، ریکی اور تحقیقات کا جال بچھایا۔
مختلف سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بالآخر پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
سعودی پولیس نے بتایا کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں جن 13 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ ضبط کرلیے ہیں اور عدالتی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں چوری کو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے اور سخت سزا رائج ہے جس میں ہاتھ کاٹنا بھی شامل ہے۔