اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے فارمیٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے نا کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو اجازت دے رہے ہیں کہ معاشرے میں جا کر سکھاؤ ڈیٹ کیسے ہوتی ہے۔

فضا علی نے اپنے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں اس ڈیٹنگ شو کو معاشرتی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ سب کچھ ایک نفیس انداز میں کیا جا رہا ہے۔ ڈیٹنگ اور فحاشی کو ایک ریئلٹی شو کے ذریعے پروموٹ کیا جا رہا ہے، اور معاشرے کی عزت اور اقدار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ڈیٹنگ شوز اب ڈیجیٹل میڈیا پر چل رہے ہیں، جہاں لوگوں کو سکھایا جا رہا ہے کہ ڈیٹ کیسے کریں، اور فحاشی کیسے پروموٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا شو ’لازوال عشق’ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اداکارہ و میزبان کا نے کہا کہ لوگ ان ڈیٹنگ کے طریقوں کو دیکھ رہے ہیں، مشاہدہ کر رہے ہیں، اور سیکھ رہے ہیں۔ اب ہم اپنی بیٹیوں کو یہ سکھانے کی اجازت دے رہے ہیں کہ دوسروں کو ڈیٹنگ کیسے سکھائیں۔ کیا یہ درست ہے؟ کیا انہیں اس سے عزت مل رہی ہے؟

واضح رہے کہ یوٹیوب پر نشر ہونے والا یہ ڈیجیٹل شو ترکی میں فلمایا گیا ہے، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ساتھ ایک ولا میں رہ کر اپنی ’ہمیشہ کی محبت‘ تلاش کرتے ہیں۔ شو کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ عمر کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ‘لازوال عشق’ پر صارفین پھٹ پڑے

شو کے متنازع فارمیٹ پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے شو ’لازوال عشق‘ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی، جسے عدالت نے ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عائشہ عمر فضا علی لازوال عشق لازوال عشق پر پابندی لازوال عشق تنقید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فضا علی لازوال عشق لازوال عشق پر پابندی لازوال عشق تنقید لازوال عشق جا رہا ہے فضا علی رہے ہیں

پڑھیں:

پشاور میں افسوسناک واقعہ، شخص نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: چمکنی کے علاقے میں خاندانی سانحہ، فضل حیدر نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر جان لے لی۔

پولیس کے مطابق فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا، تاہم قتل اور خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

پولیس نے چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
  • پشاورمیں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا
  • پشاور: فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا
  • پشاور میں افسوسناک واقعہ، شخص نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والا سندھ کا نوجوان
  • لازوال عشق جیسے شو ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فضا علی
  • فضا علی کی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر کڑی تنقید
  • عائشہ عمر کے متنازع شو ’’ لازوال عشق‘‘ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
  • شگفتہ اعجاز کی بیٹی اپنی ایک ویڈیو میں کس نامناسب حرکت پر تنقید کی زد میں ہیں؟