5 اکتوبر احتجاج کیس: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
علیمہ خان اور عظمی خان کے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیسز میں پیشی کیلئے گئی ہیں۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت خان کی
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم نے صدر سےکرپشن کیس میں معافی کی درخواست کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدرمملکت سے درخواست کی ہے کہ انہیں برسوں سے چلنے والے کرپشن کیس میں معافی دے دیں۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر سے کرپشن کیس میں معافی کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ کیس کی فوجداری ٹرائل کی وجہ سے ان کی انتظامی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے اور اس کیس میں معافی اسرائیل کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔
نیتن یاہو کے وکیل سے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد وہ بری ہوجائیں گے۔وکلا نے بتایا کہ وزیراعظم کے خلاف فوجداری سماعت کی وجہ سے ملک میں تقسیم ہوگئی ہے اور قومی اتفاق رائے کے لیے کیس کا خاتمہ ضروری ہے اور اس کی وجہ سے وزیراعظم کو انتظامی ذمہ داری پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حکمران جماعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ میرے وکلا نے صدر کو کیس میں معافی کے لیے درخواست آج بھیج دی ہے اور مجھے توقع ہے کہ جو کوئی ملک کے لیے اچھا چاہتا ہے وہ اس اقدام کی حمایت کرے گا۔