خاورمانیکا پرمبینہ تشدد کا کیس: پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ جاری گرفتاری کئے۔کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی۔