علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کیلیے اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
راولپنڈی:علیمہ خان کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ تھوڑی دیر میں کردیں گے۔ اس موقع پر سرکاری پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فنڈ ریزنگ جاری ہے، علیمہ خان کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، لہٰذا درخواست مسترد کی جائے۔
یاد رہے کہ علیمہ خان نے نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ علیمہ خان ان کی چیف گیسٹ ہیں، مختصر مدت کےلیے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیمہ خان کی بیرون ملک بیرون ملک جانے کی جانے کی اجازت درخواست پر کے لیے
پڑھیں:
کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست خارج
کنول شوزب—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست خارج کر دی۔
کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست پر اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہو گئی۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کنول شوزب جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ہیں، ایک مقدمے میں ملزمان پر فردِ جرم عائد ہوئی ہے، باقی میں ہونی ہے۔
پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کنول شوزب کے بیرونِ ملک جانے سے 9 مئی کے کیسز کا ٹرائل متاثر ہو سکتا ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کنول شوزب کی درخواست خارج کر دی۔