مسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا:نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ بہادر مسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت سے سرزمینِ وطن کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاتی امرا میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں عرفان صدیقی نے نواز شریف کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے سیاسی تقسیم کو بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند ہے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
پاکستان کی پارلیمنٹ نے نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ عوامی نمائندوں نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ہماری بہادر افواج کا حوصلہ بڑھایا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ادا کرتے ہیں، اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں سرخرو کیا۔ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔
انہوں نے قومی یکجہتی اور اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ، 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک رہیں گے، مزار قائد پر مختلف قونصل جنرل بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، پاکستان خوشحال رہے گا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کر رہے ہیں۔