عالمی بینک نے پاکستان کو ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ورلڈ بینک نے پاکستان کو محکمہ ریلوے میں اصلاحات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ ایم ایل ون سمیت ریلوے کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔
بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کو دنیا کے معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔
عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے مینیجر جن جونگ ایون او کی سربراہی میں وفد ٹرانسپورٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ورلڈ بینک وفد کی وزیر آب پاشی سندھ سے ملاقات
ورلڈ بینک کے وفد سے وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا ملک میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے، ملاقات میں سندھ طاس معاہدے، سکھر و گڈو بیراج ری ہیبلیٹیشن اور اکرم کینال کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی۔
جام خان شورو نے کہا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔