Jang News:
2025-07-04@00:55:38 GMT

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

فوٹو پی آئی ڈی

وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ 

اس ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بات چیت کی گئی ہے۔ 

اس دوران ایم ایل ون اور ریلوے کے دیگر منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک کے وفد نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیے سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، بلال اظہر کیانی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پر بلال اظہر کیانی اور حامد رضا میں نوک جھونک

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔

عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے منیجر جن جونگ ایون او کی سربراہی میں وفد ٹرانسپورٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی بینک کے

پڑھیں:

مصباح کی جگہ اظہر محمود کو کوچ کیوں بنایا گیا؟ باسط علی نے راز فاش کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اظہر محمود کو ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے اگلے ہی دن سابق کرکٹر باسط علی نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے ہیں۔

پی سی بی نے پیر کو باضابطہ اعلان کیا تھا کہ اظہر محمود اپریل 2026 تک اپنے معاہدے کی مدت مکمل ہونے تک ٹیم کے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

50 سالہ سابق آل راؤنڈر اپریل 2024 میں دو سالہ معاہدے پر پی سی بی سے وابستہ ہوئے تھے اور اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اظہر محمود کی کوچنگ میں پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا آغاز اکتوبر-نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچز کی ہوم سیریز سے کرے گا، جس کے بعد مارچ-اپریل 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچز کی اوے سیریز کھیلی جائے گی۔

ایک مقامی یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے انکشاف کیا کہ اصل میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنایا جانا تھا، لیکن پی سی بی کے اندر ہونے والی پسندیدگی کی تبدیلی اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی حمایت نے کہانی کو بدل دیا۔

باسط علی نے کہا ’’مصباح ہیڈ کوچ بننے والے تھے، لیکن ہوا کا رخ بدلتے ہی سب بدل گیا۔ عاقب جاوید اور کپتان سلمان علی آغا کی باتوں پر اظہر محمود کو ریڈ بال کوچ بنایا گیا۔ میں یہ بات پوری ذمے داری سے کہہ رہا ہوں، ورنہ مصباح کا نام فائنل ہو چکا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا ’’سلمان علی آغا کے ووٹ کی وجہ سے ہی اظہر محمود کو یہ عبوری کوچ کا رول دیا گیا۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم کھل کر نہیں کہہ سکتے، ہمیں احتیاط بھی کرنی پڑتی ہے۔‘‘

54 سالہ باسط علی نے پی سی بی کی کوچنگ اپائنٹمنٹس کے غیر مستقل مزاج طریقہ کار پر بھی کڑی تنقید کی اور اس تاخیر پر سوال اٹھایا جس کے بعد اظہر محمود کے نام کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا ’’آپ نے ابھی کہا کہ اظہر محمود کا معاہدہ اپریل 2026 تک ہے، تو ماضی میں جن مینٹورز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ تھا، انہیں کیوں پیسے دے کر فارغ کر دیا؟‘‘

باسط علی کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی میں انصاف اور مستقل مزاجی ضروری ہے، اگر ایک کیس میں معاہدہ قبل از وقت ختم کیا جا سکتا ہے تو یہ اصول سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ’’اگر آپ انصاف کا پیمانہ استعمال کر رہے ہیں تو سب پر یکساں لاگو ہونا چاہیے۔ آپ نے مینٹورز کو تین سال پورے نہیں کرنے دیے، اگر نکالنا ہی تھا تو انہیں بھی ایک دو ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کر دیتے، یہاں بھی یہی کر لیتے۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • حنیف عباسی کی اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر تنقید
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زو
  • وزیر خزانہ کی سیویل میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور
  • پاکستان ریلوے کا اسٹیشنز اور ٹرینوں میں ’اوگرا‘ سے منظور شدہ سلنڈرز کی چیکنگ مہم کا اعلان
  • میرپورخاص،پریم یونین کے وفد کی وزیر ریلوے سے ملاقات،مسائل پر گفتگو
  • پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم
  • طلال چوہدری کا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِ عمل
  • مصباح کی جگہ اظہر محمود کو کوچ کیوں بنایا گیا؟ باسط علی نے راز فاش کردیا
  • حکومت کا مقصد معیشت کو استحکام کی طرف لے جانا ہے، بلال اظہر کیانی
  • پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں: حنیف عباسی