سعید احمد : پاکستان ریلوے نے اپنی 1,360 ناکارہ مال بوگیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو اسٹیل ملز کو فروخت کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اسٹیل ملز کی جانب سے بوگیوں کی کٹنگ (کٹائی) کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

ریلوے حکام اور اسٹیل مل انتظامیہ کے درمیان فی کلوگرام قیمت پر مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ویگن کا وزن تقریباً 10 ٹن ہے۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے اس سے قبل بھی غیر فعال اثاثہ جات کو فروخت کر کے آمدنی حاصل کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں: حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چیلنجز سے ڈرنا نہیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ریلوے کو مزدورں نے نہیں لوٹا ہے، ہماری حکومت ریلوے کے لیے بہت کام کر رہی ہے، اب پاکستان میں چند خاندانوں والی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے چیلنجز کو قبول کرنا سیکھا ہے، ہم چھوٹے چھوٹے اقدامات سے سیونگ کریں گے اور یہ ہی ترقی کا سبب بنے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے آنے والے دنوں میں ریلوے سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے، آج دنیا میں پاکستان کی عزت ہے، اس کی وجہ وزیر اعظم کی محنت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کے بعد بڑی پیشرفت، پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
  • پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں: حنیف عباسی
  • امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی بم گائیڈنس کٹس فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • ملک کا پہلا اینٹی سرکمنشن کیس مکمل، گیلویلوم اسٹیل پر ڈیوٹی عائد
  • ریلویزکے آدھے لیول کراسنگز پر پھاٹک ہے نہ گیٹ کیپر
  • اہم فیصلہ؛افسران پر بڑی پابندی لگ گئی
  • پاکستان اسٹیل ملز کے لئے اچھی خبر آگئی
  • وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات
  • روس نے بھارت کو S-400 کی ترسیل موخر کردی